سیلاب متاثرین بےیارومددگار: جناح ویلفیئر کا ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھیراؤ کا اعلان

ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا ہے اگر سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کی بحالی میں جلدی نہ کی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سربراہ اصلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم نہ کیا تو متاثرین بھوک و افلاس کے باعث زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔

اصلاح الدین شیخ نے سیلاب متاثرین اور جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کے بنگلے کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

میرپور ماتھیلو: احساس کفالت پروگرام کے دفتر کا پلستر گر گیا، تین خواتین زخمی

سندھ میں تباہی: قائم علی شاہ کے صاحبزادے نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

انہوں نے سندھ حکومت سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف آپریشن کو شروع کیا جائے۔

سندھ میں بارش و سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران متاثر ہونے والی سیلاب و بارش متاثرین کو حکومتی امداد نہ ملنے اور منتخب نمائندگان کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر سکھر کی سماجی تنظیم جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن متحرک ہو گئی ہے۔

سربراہ جناح ویلفیئر کا کہنا ہے کہ اگر سیلاب زدگان کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم نہ کی گئی تو سکھر سے منتخب ہونے والے حکومت عہدیداروں کے گھروں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین و دیگر اراکین نے سکھر ، روہڑی اور اسکے گردونواح میں بے یار و مددگار پناہ لینے والے سیلاب و بارش متاثرین سے ملاقات کیں اور انکے مسائل معلوم کئے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ تحاریر