ہینڈز کے معاذ تنویر نے سیلاب پر ریاست کے ردعمل کو ناقص قرار دیدیا
میں جہاں بھی گیا مجھے بالکل ناامیدی نظرآئی، یہ بہت بڑی تباہی ہے اور سوشل میڈیاجتنا بھی چاہے آپ کو اصل تباہی کا احساس نہیں دلاسکتا، رفاہی تنظٰیم ہینڈز کے ہیڈ آف کمیونی کیشن کا سیلاب زدہ علاقوں سے واپسی پر اظہار خیال
پاکستان کی معروف رفاہی تنظیم ہینڈز پاکستان کے ہیڈ آف کمیونی کیشن معاذ تنویر نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی درد ناک منظر کشی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کی مجموعی صوررتحال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
معاذ تنویر کہتے ہیں سیلاب کے حوالے حکومت سے لے کر امدادی اداروں تک بحیثیت ملک ہمارا ردعمل ناقص رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ حکومت کی نااہلی، درجنوں نئے ٹرانسفارمر سیلاب کی نذر ہوگئے
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ 20 لاکھ بچوں کا تعلیمی سلسلہ چھوٹنے کاخدشہ
سندھ میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع دادو کے دورے سے واپسی پر معاذ تنویر نے اپنے تجربات پاکستانی عوام تک پہنچانے کیلیے ٹوئٹر تھریڈ کا سہارا لیا ہے۔
Now that I’m back in Karachi and got some time to reflect, I feel ready to write about my experience in the flood affected districts. One thing stood out everywhere, our response as a country has been poor. From the government to the relief organisations, everyone. pic.twitter.com/oQEQhoHHAM
— Maaz Tanveer (@Maaztanveer91) September 4, 2022
انہوں نے لکھا کہ اب جب میں کراچی واپس آیا ہوں اور سوچنے کے لیے کچھ وقت ملا ہے، میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اپنے تجربے کے بارے میں لکھنے کے لیے خود کو تیار محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ایک بات سامنے آئی، حکومت سے لے کر امدادی اداروں تک بحیثیت ملک ہمارا ردعمل ناقص رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں جہاں بھی گیا مجھے بالکل ناامیدی نظرآئی۔ دادو میں کالی موری کے قریب بے گھرافراد نے چھریوں اور لاٹھیوں سے ہمارا استقبال کیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ہم حکومت سے تعلق رکھتے ہیں ایک اور کٹ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ خوفزدہ اور نا امید تھے، کچھ کشتیاں لے کر اپنے سیلاب زدہ گھر واپس جا رہے تھے۔
The question stuck in my head was and still is that how will these communities bounce back. The scale of this, the magnitude. The seismic loss. Mental, emotional and physical trauma. How do you come back from all this? Water will stay there for some time and then the salinity pic.twitter.com/BfMNul1GYx
— Maaz Tanveer (@Maaztanveer91) September 4, 2022
انہوں نے کہا کہ میرے ذہن میں یہ سوال تھا اور اب بھی ہے کہ یہ لوگ واپس اپنے پیروں پر کیسے کھڑے ہوں گے۔ اس تباہی کا پیمانہ، وسعت اور نقصان،ذہنی، جذباتی اور جسمانی صدمہ۔ آپ اس سب سے واپس کیسے آئیں گے؟ پانی وہاں کچھ دیر ٹھہرے گا اور پھراس میں کھارا پن پیدا ہوجائے گا۔
معاذ تنویر نے کہاکہ یہ ضمیر پر ایک گھونسا ہے، میری مراعات یافتہ ذات نے خود کو بے چین محسوس کیا، ہم سب کچھ آنسو بہائیں گے اور آگے بڑھ جائیں گے ، ان لوگوں کو ویسی زندگی کبھی نہیں ملے گی جو یہ گزار چکے ہیں ۔ یہ بہت بڑی تباہی ہے اور سوشل میڈیاجتنا بھی چاہے آپ کو اصل تباہی کا احساس نہیں دلاسکتا۔
Guns being pointed at these people who’re already on the fringes just because a gora comes to visit their tent city. "Hum jaanwar tou nahi, hum bas yehi chaahtay hain k baat karo, humari suno. Khaayen gai nahi”, said one IDP. And I was just mute. How to console. pic.twitter.com/UM52VeZaRf
— Maaz Tanveer (@Maaztanveer91) September 4, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں پر بندوقیں کے تانی جارہی ہیں جو پہلے ہی کنارے پر ہیں، صرف اس لیے کہ ایک گورا ان کے ٹینٹ سٹی کا دورہ کرنے آرہا ہے۔ایک بے گھر شخص نے کہا کہ ہم جانور تو نہیں، ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ ہماری بات سنو،ہم کھائیں گے نہیں اور میں صرف خاموش ہی رہ سکا کہ تسلی کس طرح دوں؟
The only thing that people can hang on to is faith. Faith in the Unseen. The One who owns miracles. Faith is the only miracle that can help us all. pic.twitter.com/JF2qgG6sIb
— Maaz Tanveer (@Maaztanveer91) September 4, 2022
معاذ تنویر نے کہا کہ اس سارے معاملے میں امید کی واحدکرن میرا کام ہے، کم از کم کچھ کرنے کا میرا نظریہ، اگر چہ یہ صرف ایک چھوٹی سی کوشش ہی کیوں نہ ہوبہت معنی رکھتی ہے۔
You don’t know how to help? Make a dua. Dua can sometimes weigh more than what tangible effort can do. Pray for all these people. Pray for all the suffering. #FloodsInPakistan2022 pic.twitter.com/RIr92G54JN
— Maaz Tanveer (@Maaztanveer91) September 4, 2022
انہوں کہا کہ صرف ایک چیز جس پر لوگ استقلال کا مظاہرہ کرسکتے ہیں وہ ہے ایمان۔ غیب پر ایمان۔ وہ جو معجزات کا مالک ہے۔ ایمان ہی واحد معجزہ ہے جو ہم سب کی مدد کر سکتا ہے۔اگر آپ یہ نہیں جانتے کہ مدد کس طرح کرنی ہے؟ تو دعا کیجیے، بسااوقات دعاٹھوس کوشش سے زیادہ بارآور ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے تمام دکھی سیلاب متاثظرین کیلیے دعا کی درخواست کی۔