پی ٹی آئی قاضی احمد کے رہنما نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا

پاکستان تحریک انصاف  قاضی احمد کے رہنما نور الدین قادری نے شہر میں سیلاب متاثرین  میں اشیائے خور و نوش ،    80 سےزائد  رہائشی ٹینٹ  ، مچھر دانیاں اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا، انہوں نے پارٹی سربراہ عمران خان سے اپیل کی ہے کہ سندھ میں حالات بہت خراب ہے ،متاثرین کی مدد کے لیے آگئے آئیں

پاکستان تحریک انصاف  قاضی احمد کے رہنما نور الدین قادری کی جانب سے شہر میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے  کہا کہ سیلاب متاثرین سخت مشکل میں ہیں  پارٹی رہنما  اور درد دل رکھنے والے افراد ان کی مدد کے لیے آگے آئیں۔  

پاکستان تحریک انصاف  قاضی احمد کے رہنما نورالدین قادری کی جانب سے شہر میں سیلاب متاثرین  میں اشیائے خور و نوش، 80 سےزائد  رہائشی ٹینٹ، مچھر دانیاں اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

قاضی احمد اسپتال میں ڈاکٹرز اور دواؤں کی کمی پر پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

قاضی احمد کے سماجی کارکن  نورالدین قاضی کا کہنا ہے کہ دوستوں اور درد دل رکھنے والے افراد کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی  مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم نقصان  ہماری سوچ  سے زیادہ ہو چکا ہے ۔

انہوں نے  کہا کہ  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی رہنما اور سماجی کارکنان سیلاب متاثرین   کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ اس وقت سندھ تباہی کا شکار ہو چکا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تاریخ کی بد ترین تباہی مچائی ہوئی ہے ۔ لوگوں کے مکانات  اور کاروباری  مراکز منہدم ہوچکے ہیں۔

سیلاب سے فصلیں، کھیت برباد ہوگئے ہیں جبکہ  ہزاروں کی تعداد مویشی مرچکے ہیں۔ متاثرین سخت پریشان ہیں ان کی  بروقت مدد کی جائے تاکہ ان کے لیے کچھ آسانی پیدا ہو ۔

متعلقہ تحاریر