قمبرشہداد کوٹ کے رہائشیوں کو گزشتہ 3 ماہ سے گیس کی فراہمی بند
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے رہائشی گزشتہ 3 ماہ سے گیس کی عدم فراہمی پر پھٹ پڑے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پورا صوبہ سیلاب سے نبرد آزما ہے ایک ایمرجنسی کا ماحول ہے اور قمبر کے شہری بنیادی ضرورت کے لیے ترس گئے ہیں۔ انہوں نے گیس کمپنی کے عملے کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے

سندھ کے ضلع قمبرشہداد کوٹ کے رہائشی گزشتہ 3 ماہ سے گیس کی عدم فراہمی پر پھٹ پڑے۔ قمبر میں میرانی محلہ، بروہی محلہ، چانڈیہ محلے سمیت مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے گیس کی عدم فراہمی پر احتجاجی کیا ۔
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے رہائشی گزشتہ 3 ماہ سے گیس کی عدم فراہمی کا سامنے کرکے تھک گئے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر آگئے ۔
یہ بھی پڑھیے
قاضی احمد میں ہندو نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
قمبرمیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر شہریوں نے بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ میرانی، بروہی، چانڈیہ، باگوديرو، سونارا سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہم 3 ماہ سے بند ہے ۔
مظاہرین نے کہا کہ گیس کی فراہم کیلئے گزشتہ تین ماہ سے مسلسل گیس کمپنی کے دفاتر کے چکر پر چکر لگارہے ہیں تاہم حکام کی جانب سے ہمارا جانب مسئلہ حل نہیں کیا جارہا ہے ۔
علاقہ مکینوں فدا حسین میرانی، عابد میمن، غلام محمد چانڈيو، شوکت شابرانی نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ سے گیس کی فراہمی معطل ہے جبکہ راشی افسران عوام مسائل سے نظر انداز کررہے ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پورا صوبہ سیلاب سے نبردآزما ہے ایک ایمرجنسی کا ماحول ہے اور قمبر کے شہری بنیادی ضرورت کے لیے ترس گئے ہیں ۔ انہوں نے گیس کمپنی کے عملے کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔









