صالح پٹ میں گیسٹرو کی وبا سے 15جاں بحق، متعدد افراد کی حالت تشویشناک

سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے نواحی  گاؤں شہباز کھورخانی میں گیسٹرو  کے مرض نے وبائی صورت اختیار کرلی، گیسٹرو سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں  جبکہ متعدد افراد انتہائی تشویشناک حالت میں  سول اسپتال سکھر  منتقل کردیئے  گئے ہیں

سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے نواحی گاؤں شہباز کھورخانی میں گیسٹرو کے مرض نے وبائی صورت اختیارکرلی۔ گزشتہ 4 روز کے دوران 10 سے زائد افراد گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچ گئے جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے نواحی گاؤں شہباز کھورخانی میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 4 روز کے دوران 10 افراد گیسٹرو کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے 87373 کیسز رپورٹ

ذرائع کے مطابق سات مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر انہیں سکھر سول اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہے۔

ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر جمیل احمد مہر کا کہنا  ہے کہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپیں قائم کرکے مریضوں کا معائنہ  کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  جاں بحق افراد کا ڈیٹا بھی  جمع کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع  نے بتایا کہ صالح پٹ میں گیسٹرو سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ متعدد افراد انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کردیئے گئے ہیں۔

متاثرہ دیہات کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں گیسٹرو میں بہت تیزی سے  پھیل رہا ہے ۔ انہوں نے  حکومت سے صاف پانی اور تازہ خوراک کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر