میونسپل ٹیکس لیا ہے تو کچرا بھی اٹھاؤ، کے الیکٹرک کیخلاف انوکھا احتجاج شروع

ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں شہری نے کے الیکٹرک کی گاڑی میں کچرا ڈالا، واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفاتر کے باہر کچرے کے ڈھیر لگادیے۔

کراچی کے شہریوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اسے جگا ٹیکس قرار دیدیا اور کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنالیا۔

ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں شہری نے کے الیکٹرک کی گاڑی میں کچرا ڈال دیا۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس کے بعد شہریوں نے احتجاج کایہی طریقہ اپناتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے دفاتر کے باہر کچرا پھینکنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

اعجاز اسلم نے کے الیکٹرک کو بھتہ خوری کا مرتکب قراردیدیا

فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کر عمر شریف کیوں یاد آگئے؟

رواں ہفتے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے میونسپل چارجز کے الیکٹرک کے بلوں میں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہریوں کو بجلی کے بل موصول ہونا شروع ہوئے تو انہوں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنالیا۔

کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کا پہلا واقعہ ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے  کے الیکٹرک کی گاڑی رکوائی سڑک پر پڑے کچرے کے ڈبے سے کراچی اٹھاکر گاڑی میں پھینکنا شروع کردیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کا چارجز لیے ہیں تو کچرا بھی لے کر جاؤ۔

اس واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے اسی  قسم کے احتجاج کی وڈیوز سامنے آنا شروع ہوگئیں۔ناظم آباد میں ایک شہری نے کے الیکٹرک کے آئی بی سی کے دروازے پر اپنے گھر کا کچرا پھینک  دیا۔

نارتھ کراچی میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے کے الیکٹرک کے زونل آفس کے مرکزی دروازے پر کچرے کا ڈھیرل لگادیا۔دوسری جانب واٹس ایپ پر ایک وائس نوٹ بھی زیرگردش ہےجس میں شہری کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر فون کرکے کے ایم سی کی شکایت درج کروارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر