نیوز 360 کی خبر پر سکھر انتظامیہ خواب غفلت سے جاگ اٹھی
نیوز 360 نے چند روز قبل سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی حالت زار کے بارے میں خبر شائع کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے میونسپل کمشنر نے فوری طور پر شہر میں صفائی ستھراہی اور نکاسی آب کا نظام صحیح کرنے کی ہدایت دی
نیوز 360 کی خبر پر سکھر انتظامیہ خواب غفلت سے جاگ اٹھی اور شہر میں نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔ میونسپل کمشنر کی ہدایت پر شہر کے کاروباری و رہائشی علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔
نیوز360 نے چند روز قبل سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی حالت زار کے بارے میں خبر شائع کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے میونسپل کمشنر نے فوری طورپر شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا نظام صحیح کرنے کی ہدایت دی ۔
یہ بھی پڑھیے
خورشید شاہ کے شہر سکھر میں جگہ جگہ کھلے مین ہولز عوامی جان کی دشمن بن گئے
ڈرینج کے ناقص انتظامات اور شہر میں جگہ جگہ گندگی سے متعلق نیوز360 کی خبر پر بلدیہ اعلیٰ سکھر خواب غفلت سے جاگ اٹھا اور شہر میں صفائی اور نالوں سے کچڑا نکال کر نکاسی آب کا سلسلہ بہتر کررہا ہے ۔
میونسپل کمشنرسکھر کی ہدایات پر شہر میں صفائی کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ صفائی عملے سمیت ڈرینج مشینری کے ہمراہ شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز سے ڈرینج کے نظام کو بہتر بنانے کا عمل شروع کر ہو گیا۔
شہر میں صفائی اور ڈرینج نظام کے ناقص انتظامات کی شکایات پرمیونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی ہدایت پر او ایس ہیلتھ برانچ محمد آصف کی سربراہی میں تجارتی اور رہائشی علاقوں میں کام شروع کیا گیا ہے۔
او ایس ہیلتھ برانچ محمد آصف کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی، ڈرینج نظام کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں جہاں جہاں شکایات ہیں وہاں بھی شکایات دور کی جارہی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی عملے کیساتھ تعاون کریں اور اپناکچہرہ مخصوص کردہ جگہ اور کنڈیوں میں پھینکے تاکہ عملے کو کچہرہ اٹھانے میں آسانی ہوسکے۔