سکھر بیراج کا متبادل پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہوسکتا ہے

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پل کی خستہ حالی کی وجہ سے کسی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ، اس سےقبل کہ کوئی حادثہ پیش آئے انتظامیہ خواب غفلت سے جاگے اور پل کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر کرے۔

سکھر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سکھر بیراج کا متبادل پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، مسافر گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ، شہری اور سماجی حلقوں نے حکام  بالا سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر بیراج کا متبادل پل خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیوز 360 کی خبر پر سکھر انتظامیہ خواب غفلت سے جاگ اٹھی

خورشید شاہ کے شہر سکھر میں جگہ جگہ کھلے مین ہولز عوامی جان کی دشمن بن گئے

پل پر تعمیر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے تو پل پر تعمیر بلاک پر لگائی جانے والی ربڑیں بھی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے پل کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا اور عوامی شکایت کے باوجود سکھر انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

پل کی خستہ حالی کے باعث سندھ ، بلوچستان اور پنجاب سے سندھ اور بلوچستان جانے والی گاڑیوں سمیت گرد نواح کے شہروں کی جانب جانے والی مسافر گاڑیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہری اور سماجی حلقوں نے پل کے خستہ حالی اور مرمت نہ کرانے پر سکھر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر پل کی مرمت کرا کے مسافر گاڑیوں کا سفر محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پل کی خستہ حالی کی وجہ سے کسی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ، اس سےقبل کہ کوئی حادثہ پیش آئے انتظامیہ خواب غفلت سے جاگے اور پل کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر کرے۔

متعلقہ تحاریر