آرٹسٹک ملینیئر کیس میں حقائق کے منافی خبر چلانے پر نیوز 360 معذرت خواہ ہے
نیوز 360 نے 6 ستمبر کو آرٹسٹک ملینیئر سے متعلق گینگ ریپ کی خبر چلائی تھی جس سے کمپنی ساکھ شدید متاثر ہوئی۔

رواں ماہ 6 ستمبر کو نیوز 360 نے آرٹسٹک ملینیئر میں گینگ ریپ کی خبر دی تھی ، خبر میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کم از کم 17 افراد نے فیکٹری کی لڑکی کے گینگ ریپ کیا تھا جو بعد ازاں انتقال کرگئی تھی۔
تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ خبر مکمل طور پر جعلی اور حقائق کے منافی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
آڈیو لیک سنجیدہ معاملہ ہے مکمل تحقیقات ہوں گی، شہباز شریف
نیوز 360 کی مینجمنٹ کو اس بات کا شدت سے افسوس ہے کہ اس نے اپنے پروگرامز میں اور ویب سائٹ پر یہ خبر نشر کی ، جو آرٹسٹک ملینیئر کی بدنامی کا باعث بنی ۔ ادارے کو قطعی طور پر ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا تھا ، ہماری خبر صحافتی اقتدار کے بالکل منافی خبر تھی۔
اس خبر سے ایک بین الاقوامی سطح پر جانے مانے والے ادارے آرٹسٹک ملینیئر کو خفت کا سامنا کرنا پڑا ، اس کے لیے نیوز 360 کی انتظامیہ تہہ دل سے معذرت خواہ ہے۔
اور بحیثیت ادارہ آرٹسٹک ملینیئر کی بدنامی ہوئی ہے اور ساکھ متاثر ہوئی ہے اس پر شرمندہ ہیں۔









