سکھرانتظامیہ نے درگاہ شیخ شنھین بادشاہ کا قبرستان کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا

سکھر انتظامیہ و منتخب نمائندگان کی عدم توجہی کی وجہ سے  سکھر بیراج روڈ پر قائم  قدیمی درگاہ شیخ شنھین بادشاہ قبرستان کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ چارو ں اطراف کی دیواریں بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے

سکھر کی ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کی باعث درگاہ شیخ شنھین بادشاہ کا قدیمی قبرستان  کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ قبرستان کی چار دیواری بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ و منتخب نمائندگان کی عدم توجہی کی وجہ سے  سکھر بیراج روڈ پر قائم  قدیمی درگاہ شیخ شنھین بادشاہ قبرستان مسائل کا شکار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خورشید شاہ کے شہر سکھر میں جگہ جگہ کھلے مین ہولز عوامی جان کی دشمن بن گئے

شہری انتظامیہ نے قبرستان عقب کی دیوار کیساتھ کچہرہ کنڈی بنا ڈالی جبکہ چاردیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ ورثاء قبرستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

شہر بھر کا کچرا قبرستان کے باہر لگادیا جاتا ہے جبکہ دیوار ٹوٹنے کی وجہ سے کچرا قبرستان کے اندر تک پھیل چکا ہے   جس کی وجہ قبرستان میں مد فون ہستیوں کی  قبرں کی بے حرمتی ہورہی ہے ۔

قبرستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور کچرا کنڈی قائم کرنے علاقہ مکینوں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ سماجی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے قبرستان کو صاف کیا جائے ۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ کچہرا کنڈی کے خاتمے سمیت چار دیواری کی تعمیرات و قبرستان کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن افسوس ابتک کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

ورثاء قبرستان و سماجی شخصیات نے منتخب نمائندگان، کمشنر و ڈپٹی کمشنر سکھر، ایڈمنسٹریٹر، میونسپل کمشنر سمیت دیگر بالا حکام سے قبرستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر