نئے سائیں نئی ٹیم نئے ریٹ: کراچی کی زمینوں کو ٹھکانے لگانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ایم ڈی اے میں تعینات ہونیوالے افسران ماضی میں کرپشن یا زمینوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر پر عہدوں سے ہٹائے گئے تھے۔
کراچی: ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے اور تقرریاں کے بعد ، نئے ڈی جی ایم ڈی اے یاسین شر بلوچ نے آتے ہی اپنے افسران کی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں اہم عہدوں پر من پسند افسران کو تعینات کیا گیا۔ او پی ایس افسران کی تعیناتیاں ایک خاص مشن کے تحت عمل میں لی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سکھرانتظامیہ نے درگاہ شیخ شنھین بادشاہ کا قبرستان کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا
آبی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے دھرنے کی دھمکی دے دی
ایم ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی تعیناتیوں سے ایم ڈی اے کی زمینوں کو خطرہ لاحق ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ تعینات ہونیوالے افسران ماضی میں کرپشن یا زمینوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر پر عہدوں سے ہٹائے گئے تھے۔


نئی تعینات کے مطابق 17 گریڈ کے آغا زبیر کو 18 گریڈ کے ڈپٹی سیکرٹری ایم ڈی اے کا چارج دے دیا گیا، آغا زبیر پی پی پی کے سینئر رہنما اور قائم مقام گورنر سندھ کے قریبی رشتے دار ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 کے افسر لئیق احمد کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے کا چارج سونپ دیا گیا، جبکہ گریڈ 18 کے افسر حسنین ایوب کو ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کا چارج دے دیا گیا۔


ایم ڈی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 18 گریڈ کے افسر علی اسد بلوچ کو ایم ڈی اے میں ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ علی اسد بلوچ موجودہ ڈی جی ایم ڈی اے کے قریبی رشتے دار ہیں۔


ذرائع کے مطابق عبدالروف بلوچ کو ایم ڈی اے میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کا چارج دے دیا گیا۔

ذرائع ایم ڈی اے کا کہنا ہے کہ ایم ڈی اے میں تعینات افسر محمد وسیم کو ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایم سی بیھج دیا گیا، عبدالعلیم اخوند کو ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل ایم ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔










