سیلاب کے ایک ماہ بعد دادو کی صورتحال  برقرارہے، ذوالفقار جونیئر

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے اکلوتے پوتے ذوالفقار علی بھٹو  جونیئر نے دادو میں سیلاب کو ایک ماہ گزرنے کےبعد کی صورتحال تصویر کی شکل میں ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں تاحدنگاہ پانی ہی پانی نظرآرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاڑکانہ میں بدترین سیلاب میں زندہ بچنے والی لڑکی سانپ کے کاٹنے سے مرگئی

آبی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے دھرنے کی دھمکی دے دی

 

ذوالفقاعلی بھٹو جونیئر نے وڈیو کےکیپشن میں لکھا کہ ضلع دادو میں  اکتوبر 2022 کی صورتحال ہے، سڑکوں کے اطراف میں پانی سمندر کی طرح موجود ہے۔

انہوں نے لکھا کہ  موسلا دھار بارشوں کا بڑا حصہ 20سے24 اگست کو ہوا اور ستمبر کے اوائل میں دریا میں طغیانی آ ئی تھی جسے   ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر