رہنما ایم کیو ایم (پی) کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ تعینات کردیا گیا

گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 101 ون کے تحت متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حقیقی آزادی مارچ کا اعلان 2روز میں متوقع، عمران خان کو نظربند کرنیکی تیاری

پاکستانی سیاست میں بدزبانی اور بازاری زبان کااستعمال عام ہوگیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ لگانے کی سمری صدر مملکت کو روانہ کی تھی۔

گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا۔

واضح رہے کہ ایم  کیو ایم پاکستان کے منحرف رکن کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ ماہ دوبارہ پارٹی کو جوائن کیا تھا جس کےبعد انہیں ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ایم کیو ایم کے عاضری مرکز بہادر آباد میں ہوا تھا جس میں سابقہ ڈپٹی کنوئیر کامران خان ٹیسوری اور سابقہ ٹاؤن انچارج شہزاد احمد نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اجلاس کے موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے کامران خان ٹیسوری اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہونے والے فیصلے میں کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنونیئر کے عہدے پر بحال کرنے کے ساتھ مزید دو ڈپٹی کنوینئرز عبدالوسیم اور خواجہ اظہارالحسن کا اضافہ کیا گیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے متفقہ طور پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے فیصلوں کی توثیق کی تھی۔

متعلقہ تحاریر