راجہ اظہر کا ناتھا خان اسکول کا دورہ، پریزائیڈنگ افسر کو فارم 45 بھرتے ہوئے پکڑ لیا

تحریک انصاف کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے آر او پریزائڈنگ افسران کیخلاف ایکشن لیں۔

کراچی کے این اے 237 ملیر اور این اے 239 کورنگی میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، رہنما تحریک انصاف راجہ اظہر کا ناتھا خان کے گورنمنٹ اسکول کا دورہ ، پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے مبینہ طور پر فارم 45 بھرنے کا الزام عائد کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ جب وہ ناتھا خان کے گورنمنٹ اسکول میں گئے تو پریزائیڈنگ افسر 10 سے 12 فارم 45 بھر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پرانی ووٹر لسٹوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد، کیا مرحومین ووٹ ڈالنے آسکتے ہیں؟

باغوں کا شہر لاہور یا جرائم کا گڑھ، 9ماہ میں 12ہزار ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ

راجہ اظہر نے الزام لگایا کہ پریزائڈنگ افسر نجیب اصغر 10 سے 12 فارم 45 میں وقت سے پہلے نتائج درج کررہے تھے۔

Karachi by-elections
news 360

راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ سوال پوچھنے پر "پریزائڈنگ افسر کہنے لگے کہ وہ رات میں کام نہیں کرسکتے اس لیے فارم 45 پہلے بھررہے ہیں۔

راجہ اظہر کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ کے عمل کے دوران فارم کا ٹاپ اور بوٹم ٹائٹل بھرنے کی عجیب منطق ہے، پریزائڈنگ افسران اپنی ڈیوٹی نہیں کررہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے آر او پریزائڈنگ افسران کیخلاف ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ پریزایڈنگ افسر کی معزرت سے کام نہیں چلے گا، الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا ہوگا۔

متعلقہ تحاریر