پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے پر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔
خرم شیر زمان کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد کے متن کے مطابق "الیکشن کمیشن کا آرٹیکل 63ون پی کے تحت عمران خان کیخلاف نااہلی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کو نیا لولی پوپ دیدیا
بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے سٹی کے موٹروے کی 785کنال اراضی پر قبضے کا انکشاف
رہنما تحریک انصاف کے مطابق "الیکشن کمیشن کا فیصلہ سیاسی اور آئین کے متصادم ہے۔”
جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ "الیکشن کمیشن نے خود کو عدالت کا درجہ دیکر عمران خان کیخلاف غلط فیصلہ دیا۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ "صرف عدالت عظمٰی کے پاس کسی بھی نمائندوں کو اہل اور نااہل کرنے کے اختیارات ہیں۔”
قرار داد کے متن کے مطابق "سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ای سی پی کا فیصلہ سنگین خامیوں پر مبنی ہے۔”
رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے مطابق "سپریم جوڈیشل کونسل معاملے کی بنیاد پر سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹائے۔”