جبران ناصر کا پاکستان کے نظام انصاف پر تحفظات کا اظہار
معروف وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کا کہنا ہے جو ججز عدالتی نظام کو تباہ کرتے ہیں وہ وہ ہوتے ہیں جن کے پاس اپنی سوچ اور فیصلہ دینے کی صلاحیت ، ہمت اور دیانت نہیں ہوتی۔

مغویہ بچی دعا زہرہ کیس میں بچی کے والد مہدی علی کاظمی کے وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر نے پاکستان کے نظام انصاف پر شدید قسم کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وکیل جبران ناصر نےلکھا ہے کہ "ایک وکیل کی حیثیت سے میں ججز کا احترام کرتا ہوں ، خواہ وہ میرے خلاف فیصلہ کریں یا میرے حق میں۔”
یہ بھی پڑھیے
موٹر وے پولیس کے زیرانتظام قومی شاہراہ پر موک ایکسائز کا انعقاد کیا گیا
پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کو نیا لولی پوپ دیدیا
وکیل جبران ناصر نے مزید لکھا ہے کہ "لیکن جو ججز عدالتی نظام کو تباہ کرتے ہیں وہ وہ ہوتے ہیں جن کے پاس اپنی سوچ اور فیصلہ دینے کی صلاحیت ، ہمت اور دیانت نہیں ہوتی۔”
As a lawyer I respect Judges whether they rule against me or in my favour but the Judges who plague the judicial system are those who don’t have the capacity, courage & integrity to simply make up their minds & give a decision. Lingering on cases frustrates litigants & justice.
— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) October 21, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "مقدمات پر التوا کا شکار وکیلوں اور انصاف کو مایوس کرتا ہے۔”
مشہور زمانہ ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کی رہائی ، شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی بریت اور اور سارہ انعام قتل کیس میں بھی کمزور پراسیکیوشن پر جبران ناصر نے گذشتہ دنوں کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
جبران ناصر کے ہم آواز بنتے ہوئے ثنا قیصر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "وہ مناسب فیصلہ کرنے کی بھی پرواہ نہیں کرتے، لہذا انہیں اس عہدے پر فائز ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔”
They don’t even care to make the appropriate judgement, so they have no right to hold that position.
— Sana Kasir (@Sana_Kasir) October 21, 2022
ارم رضوی نے برنیس کنگ کا مشہور زمانہ اقتباس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ” "اپنے اور دوسروں کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں، اور آپ اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک زبردست مثال قائم کریں گے۔”
“Continue to speak out against all forms of injustice to yourselves and others, and you will set a mighty example for your children and for future generations.” ⁰— Bernice King
— Iram Rizvi (@iram110) October 21, 2022









