جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے زیراہتمام محفل میلادمصطفیٰﷺ کی پرنور تقریب

جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈویلپرز کے بحریہ ٹاؤن آفس میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں نبی آخرزمان محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کیے گئے جبکہ علماکرام نے سیرت النبی ﷺ پر بھی روشنی ڈالی اور اللہ کے احکامات کی پیروی کی ہدایت دیں

بحریہ ٹاؤن کراچی میں جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کاانعقاد کیا گیا۔ علماء کرام نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر خصوصی بیان فرمایا اور نعت خواں نے بارہ گاہ رسالت ﷺ میں گلہاے عقیدت کے نذرانے پیش کیے ۔

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے بحریہ ٹاون آفس میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ پررونق محفل میلاد میں منیجنگ ڈاریکٹر جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈویلپرزمنصور واحد، حنیف تالو، ڈسٹرک نگراں ملیر سید سرفراز بابو، محمد نعیم عطاری، ڈاکٹررفاقت حسین عطاری، محمد قربان عطاری شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

شانِ رسولﷺ میں گستاخی، بھارت کو مسلم امہ کے غصے کا سامنا

محفل میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں محمد عدنان شیخ، اویس احمد خان پروجیكٹ منیجرتابش علی خان، اسد ایوب، عبدالباسط ، محمد شایان محمد وسیم، ریاض، شیراز، محمد اعجاز، عمیر علی، کاشف مغل، فہد ،سرور، متین ،فواد، خالد زبیرعمیر پراپرٹی اسٹیٹ ایجنٹس اورمقامی افراد نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر علماء کرام نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر خصوصی بیان فرمایا اور نعت خواں نے بارہ گاہ رسالت ﷺ  میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔ مولانا محمد عتیق مدنی عطاری نے  کہا کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی  ﷺ کو اللہ کریم نے دونوں جہاں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ نبی آخرزمان محمد مصطفیٰ ﷺ دین و دنیا کی ایک اعلیٰ ترین مثال ہیں۔ ہمیں اللہ کے احکامات اور اس کے رسول ﷺ  کی پیروی ہمارے ایمان کا بنیادی مقصد ہے۔ نبی پاک ﷺ نے اللہ رب العزت کا پیغام سارے عالم میں پہنچایا۔ نبی کریم ﷺ کے ذریعے اللہ پاک کی رضا حاصل کی جاسکتی ہے ۔

محفل میلاد المصطفیٰ ﷺ کی نظامت کے فرائض  معروف نعت خواں اسد ایوب نے ادا کیے جبکہ محفل کے اختتام پر سید سرفراز بابو، اویس احمد خان ، ڈاکٹر رفاقت حسین عطاری نے پاک محفل کے انعقاد پر  جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ تحاریر