جونیئر ذوالفقار بھٹو کی قیدی سے ملاقات، جیل سپریٹینڈنٹ لاڑکانہ نوکری سے معطل

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل سپریٹینڈنٹ اشفاق احمد کلواڑ نے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو قیدی عنایت عمرانی سے جیل میں ملاقات کرائی تھی جس پر سندھ سرکار نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو جیل میں قیدی سے ملاقات کرانے کی پاداش میں جیل سپریٹینڈنٹ کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا چارج لگاتے ہوئے اور سندھ سول سرونٹ رولز 1973 کے خلاف ورزی کرنے پر اشفاق احمد کلواڑ سپرنٹنڈنٹ آف جیل خانہ جات گریڈ 18 کے افسر کو فوری طور پر نوکری سے معطل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سزا یافتہ مفرور شخص کا ملک کے اہم ترین فیصلے کرنا قوم کی توہین ہے، عمران خان

توشہ خانہ کیس:عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں الزام لگایا گیا ہے کہ اشفاق احمد کلواڑ اپنی جیل میں سہولیات دینے کے معاملات میں بدعنوانی میں ملوث ہیں۔

سندھ حکومت لیٹر

معطلی کے دوران اشفاق احمد کلواڑ کو محکمہ داخلہ سندھ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق اشفاق احمد کلواڑ اپنی معطلی کے دوران تنخواہ اور دیگر الاؤنسز قوائد و ضوابط کے مطابق حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے خط کی کاپی درجہ ذیل اداروں کو ارسال کردی گئی ہے۔

  1. پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ، کراچی۔
  2. سیکرٹری، محکمہ داخلہ، حکومت سندھ، کراچی۔
  3. اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، کراچی/ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ڈاک
  4. 4. سپرنٹنڈنٹ، سندھ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس گورنمنٹ گزٹ
  5. ڈپٹی سیکریٹری (اسٹاف) چیلیف سیکریٹری سندھ، کراچی۔
  6. چیف سیکریٹری سندھ کے پرائیویٹ سیکریٹری، کراچی۔
  7. متعلقہ افسر۔
  8. آفیسر آرڈر فائل

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل سپریٹینڈنٹ اشفاق احمد کلواڑ نے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو قیدی عنایت عمرانی سے جیل میں ملاقات کرائی تھی جس پر سندھ سرکار نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا ہے۔

اشفاق احمد کلواڑ کی معطلی کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے محکمہ داخلہ نے جاری کیا ہے۔ اسیر عنایت عمرانی کا تعلق پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ سے ہے۔

متعلقہ تحاریر