فاروق ستار نے فلمی ہیرو کا روپ دھارلیا، دروزاہ پھلانگ کر دھرنے میں جاپہنچے

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے جوانی کا روپ دھارا اور سیکیورٹی اسٹاف کو چکمہ دیکر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بند مرکزی گیٹ پھلانگ کر یونیورسٹی میں جا پہنچے، ایم ڈی کیٹ کے متاثر طلبہ ہمراہ ان کے حق میں کھڑے رہے اور پولیس والوں کو تنبیہ بھی کی کسی تو ہاتھ مت لگانا

ڈاکٹر فاروق ستار فلمی ہیرو کی طرح ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بند دروازے پھلانگ کر ایم ڈی کیٹ کے متاثر طلبہ کے حق میں کھڑے ہوگئے۔ فاروق ستار نے پولیس اہلکاروں کو تنبیہ بھی کی کسی طلباء کو ہاتھ نہیں لگانا ہے ۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جاری ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کی جانب سے مطالبات کے حق میں دھرنے کی وجہ سے یونیورسٹی کے دروزے بند کردیئے گئے تاہم ڈاکٹر فاروق ستارتمام رکاوٹیں پھلانگتے ہوئے متاثر طلبہ کے احتجاج میں پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیے

پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پی ٹی آئی کی خواتین کا احتجاج

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنونیر ڈاکٹر فاروق ستارنے جوانی کا روپ دھارا اور راستے میں آئے بند دروازے اور پولیس کی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کے متاثر طلبہ کے احتجاجی دھرنے میں جاپہنچے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نعرے بلند کرتے ہوئے مرکزی گیٹ پھلانگ کر یونیورسٹی میں داخل ہوئے تو سیکیورٹی اسٹاف بھی ان کی راہ میں حائل نہ ہوسکا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پولیس اہلکاروں کو بھی تنبیہ کی کسی طلبہ کو ہاتھ نہ لگانا ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی دھرنے میں شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ طالب علموں کو غلط سوالات کے باعث گریس مارکس دیے جائیں۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے پلے کارڈز اٹھا کر ڈاؤ یونیورسٹی اور پی ایم سی کے خلاف نعرے  بازی کی ۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کے مطابق امتحانی پرچے میں متعدد کثیرالانتخابی سوالات کے آپشنز ہی غلط تھےاور مارکس بھی کم دیئے گئے جس کی وجہ سے متعدد طالب علموں کو فیل بھی کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے سولات گوگل سرچ انجن سے اٹھا کر ٹیسٹ میں شامل کیے تھے اور 30 سے زائد سوالات آؤٹ آف سلیبس تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا امتحانی پرچہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر