معصوم افراد کو جھانسا دیکر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث خاتون فرار ہوگئیں

کراچی کے معصوم لوگوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والی ڈیلی بائیٹس کی سدرہ حمید نے اپنے گھر کو تالہ لگا کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئی  جبکہ خاتون نے اپنا موبائل فون بھی بند کردیا ہےجبکہ بینک کے اپنی تمام تر رقم بھی نکال لی

ڈیلی بائیٹس کی سدرہ حمید معصوم افراد کو جھانسا دینے کے بعد 24 کروڑ روپے کا فراڈ کرکے اپنے گھر کو تالہ لگا کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئیں جبکہ ان کا موبائل فون بھی بند آرہا ہے ۔

کراچی کے معصوم لوگوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والی ڈیلی بائیٹس کی سدرہ حمید نے اپنے گھر کو تالہ لگا کر نامعلوم مقام پرمنتقل ہوگئی  جبکہ خاتون نے اپنا موبائل فون بھی بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیلی بائیٹس کی سدرہ حمید کمیٹیوں کے 42 کروڑ روپے ہڑپ کرکے غائب

معصوم لوگوں کو لوٹنے والی شاطر خاتون سدرہ حمید نے اپنے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے والوں کو غنڈہ عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں  جس کی وجہ سے گھر تبدیل کرلیا ہے ۔

دوسری جانب  شاطر خاتون کا نشانہ بننے والے لوگوں نے  وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے  میں شکایات درج کروادیں ہیں۔ لوٹ مار کا شکار  افراد نے جلد تمام ثبوت بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

ذرائع کے مطابق لوٹ مار میں ملوث ڈیلی بائیٹس کی سدرہ حمید نے اپنے تمام بینکس اکاؤنٹس میں موجود رقم بھی نکال لی ہے۔ مذکورہ خاتون کے پاس اب اکاؤنٹ میں صرف 24 ہزار روپے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیلی بائٹس“اور ”کروسے“ نامی سوشل میڈیا پیجز چلانے والی سدرہ حمید نے کمیٹیاں ڈال کر کروڑوں روپے ہتھیائے اور بعد میں 200 سے زائد کمیٹیوں کی ادائیگی کیلیے رقم نہ ہونے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں سوشل میڈیا پر ڈیلی بائیٹس کے نام سے لازانیا  سیلر  معروف خاتون سدرہ حمید نے  کمیٹیوں ( بی سی )کے ذریعے مبینہ طور پر بیشتر خواتین سمیت سیکڑوں افراد کوتقریباً24کروڑ روپے کا چونا لگادیا۔

ذرائع کے مطابق لوٹ مار کرنے والی خاتون سدرہ حمید  معصوم لوگوں کے کروڑوں روپے ہضم کرنے کے بعد عدالت بھی پہنچ گئیں ہیں کہ مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔

متعلقہ تحاریر