ڈاکٹر سید سیف الرحمان کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر مقرر

نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر سید سیف الرحمان لوکل گورنمنٹ اور ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 20 کے افسر ہیں۔

سندھ حکومت نے جمعرات کے روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر سیف الرحمان کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا۔

صوبائی حکام نے سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر تعینات کیا ہے جو اس سے قبل سندھ کے حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے پاس تھا۔

سندھ حکومت کی مجاز اتھارٹی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کو فوری طور پر اگلے احکامات تک کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔ جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر رفاہی پلاٹ پر قبضے کا الزام

معصوم افراد کو جھانسا دیکر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث خاتون فرار ہوگئیں

سید سیف الرحمان کی تعیناتی کا فیصلہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

Dr. Saifur Rehman Administrator Karachi

نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی سید سیف الرحمان لوکل گورنمنٹ اور ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 20 کے افسر ہیں۔

یہ پیشرفت سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ایم کیو ایم پی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے چند روز بعد ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ملاقات بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم کی نامزد کردہ شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا جائے گا۔

وزیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "ہم نے پہلے ہی ایم کیو ایم-پی کے ساتھ بات چیت کی تھی کہ وہ جسے بھی نام دیں گے انہیں اگلا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جائے گا۔”

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پی نے پارٹی رہنما عبدالوسیم کی سفارش بھی کی تھی کہ اگر کسی پولیٹیکل ایڈمنسٹریٹر کو کے ایم سی کا نیا سربراہ مقرر کیا جائے گا ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی زیرقیادت سندھ حکومت نے مارچ میں ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے ایک حصے کے تحت ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر