نجی فضائی کمپنی کا ارشد شریف ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنیکا اعلان

کمپنی مختلف دیگر اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ فضا میں بینرز لہرانے اور کتابچے گرانے کی سروس بھی شروع کرے گی۔

نجی فضائی کمپنی اسکائی ونگز ایوی ایشن نے  مقتول صحافی ارشد شریف کے نام پر ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنےکا اعلان کردیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران اسلم نے بتایا کہ ارشد شریف شہید ایئر ایمبولینس سروس اندرون ملک روٹس پر دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی کو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

ارشد شریف قتل کیس: رانا ثناء اللہ کی سلمان اقبال پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ

ایئرایمبولیس سروس  کے  دونوں  کنگ ایئر 200 اور سیسنا سی 402   مکمل طور پر طبی آلات سے لیس ہیں، اندرون ملک  اسپتال سے اسپتال تک ایئر ایمبولینس سروس کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

دریں اثنا کمپنی مختلف دیگر اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ فضا میں بینرز لہرانے اور کتابچے گرانے کی سروس بھی شروع کرے گی ۔ اسکائی ونگز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس سے کراچی کی اسکائی لائن بدل جائے گی، جہاں لوگ مستقبل قریب میں اڑتے بل بورڈز یا بینرز دیکھیں گے۔

متعلقہ تحاریر