سوئی سدرن کا سندھ میں تاریخ کی بدترین گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان

سندھ کے صارفین کو صبح 6 تا 9، دوپہر 12 تا 2 اور شام 6 تا رات 9 مجموعی طور پر صرف 8 گھنٹے گیس ملے گی۔ 

سوئی سدرن گیس کمپنی( ایس ایس جی سی)  نے سندھ میں تاریخ کی بدترین گیس لوڈشیڈنگ  کا اعلان کردیا۔

 موسم سرما کے دوران سندھ کے صارفین کو 24گھنٹے میں سے صرف 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سوئی سدرن کے نئے اعلان کے مطابق سندھ کے صارفین کو صبح 6 تا 9، دوپہر 12 تا 2، شام 6 تا رات 9 گیس ملے گی۔ گیس صارفین کا سوئی سدرن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول سے متعلق کہنا ہے کہ یہ سوئی سدرن کی تاریخ میں سب سے شدید لوڈشیڈنگ ہے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کہ دیگر اوقات میں گیس بالکل نہ ملے، حکومتی پالیسی کے تحت 8 گھنٹے گیس موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔

گزشتہ ماہ، ایس ایس جی سی نے 15 نومبر سے 28 فروری تک کراچی بھر کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی روک دی تھی کیونکہ شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ گیس کی قلت کے باعث سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ سے پہلے ہی بند ہیں۔ صنعتوں کی جانب سے گیس کمپنی کے نوٹس کو مسترد کر دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سپلائی میں تعطل کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر چھانٹی اور کاروبار بند ہو جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر