وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم کردی

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد کی گئی پابندی اٹھالی، وزیراعلیٰ سندھ  نےاپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ کراچی کے نوجوان ڈبل سواری پر پابندی اٹھانے کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کا جشن منائیں مگر احتیاط ضرور کریں

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ڈبل سواری پر عائد کی گئی  پابندی ختم کردی ہے۔ گزشتہ روز کمشنر کراچی نے31 دسمبر سے دو دن کے لیے شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے سال کے موقع پر شہر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی۔ مراد علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ  شہری ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ  سمیت غیرقانونی   امور میں ملوث نہیں ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں امید ظاہرکی، کہ کراچی کے نوجوان ڈبل سواری پر پابندی اٹھانے کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کا جشن منائیں مگر احتیاط ضرور کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی کا سال ثابت ہوگا اور قوم کے لیے خوشحالی اور ترقی کا سال ثابت ہوگا۔

دوسری جانب صوبائی وزیرشرجیل میمن کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد نہیں کی گئی  ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شہری نئے سال کا جشن منا سکتے ہیں لیکن عاجزانہ درخواست ہے کہ ہوائی فائرنگ، سڑکوں کی بندش  اور ون ویلنگ سے پرہیز کریں۔ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ کمشنر کراچی نے جمعہ کو 31 دسمبر سے دو دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 31 دسمبر اور یکم جنوری سے ہوگا۔

کمشنر کراچی کےجاری کردہ  نوٹیفکیشن میں کہا گیاتھا کہ خواتین، بچے، بزرگ شہری، صحافی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم میں اہلکار اور دیگر ضروری خدمات کے ملازمین کو اس سے مستثنیٰ ہونگے ۔

متعلقہ تحاریر