سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی ساتوں نہروں کی سالانہ صفائی کے کام آغاز

محکمہ آبپاشی  نے صفائی کے کام کے سلسلے میں سکھر بیراج کے تمام  گیٹ کھول دیئے  ہیں  جبکہ بیراج سے نہروں میں پانی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے  سکھر اور روہڑی سمیت کئی علاقوں میں پینے کا پانی نایاب ہوگیا ہے

محکمہ  آبپاشی نے سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی سات نہروں ناراکینال ، ایسٹ کینال ، ویسٹ کینال ، روہڑی کینال ، کھیر تھر کینال ودیگر کی سالانہ بھل صفائی کے کام شروع کر دیا گیا ۔   

محکمہ آبپاشی نے سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی سات نہروں نارا ، ایسٹ ، ویسٹ ، روہڑی ، کھیر تھر کینال ودیگر کی سالانہ بھل صفائی کے کام شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے نہروں میں پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عدالتی حکم کے باجود سکھر میں تاحال خستہ حال عمارتیں نہیں گرائی گئیں

محکمہ آبپاشی  نے صفائی کے کام کے سلسلے میں سکھر بیراج کے تمام  گیٹ کھول دیئے  ہیں  جبکہ بیراج سے نہروں میں پانی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے  سکھر اور روہڑی سمیت کئی علاقوں میں پینے کا پانی نایاب ہوگیا ہے ۔

سکھر بیراج ذرائع کے مطابق بھل صفائی کا کام ہرسال چھ جنوری سے شروع کیا جاتا ہے اور پندرہ دن تک جا ری رہتا ہے جس کے دوران نہ صرف نہروں میں سے مٹی نکالی جاتی ہے بلکہ سکھر بیراج کے گیٹوں کو بھی کھول دیا جا تا ہے۔

صفائی مہم کے دوران بیراج کے تمام گیٹس کو رنگ و روغن کرنے کے علاوہ ان کی مرمت وغیرہ کا کام بھی کیا جا تا ہے نہروں کی بھل صفائی اور گیٹوں کی مرمت و رنگ روغن پر ہرسال محکمہ ایریگیشن کی جانب سے خطیر رقم خرچ کی جا تی ہے۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق چیف انجینئرنے صفائی کے کام سے قبل ہی تمام اداروں کو خطوط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا تھا تاکہ شہروں میں پینے کے پانی کا بحران پیدا نہ ہو ۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق چیف انجینئرنے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی تھی جس میں انہیں پانی ذخیرہ کرنے اور صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر