مریم نواز کی انوکھی خواہش: آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات عمران خان ہی کرے

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو نہیں پی ٹی آئی کو کرنے چاہئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر کی دو خواتین (پنکی پیرنی اور فرح گوگی) نے کئی ارب روپے کی چوری کی ، پھر اس پارٹی کا کیا حساب ہو گا ، کےپی میں احتساب کے ہر ادارے کو تالے لگا دیئے گئے ، چیئرمین نیب کو ویڈیو دکھا دکھا کر بلیک میل کیا جاتا رہا ، طیبہ گل کو پرائم منسٹر ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا ، اس قسم کے ذہنی مریض کو ہمارے اوپر لاکر مسلط کردیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے لاہور میں نوجوانوں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیان میں تو کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ شہباز شریف صاحب اور اسحاق ڈار کو مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں ، گھڑی چور کو آئی ایم ایف کے سامنے لاکر بٹھانا چاہیے تھا ، اور بتائے کہ میں (عمران خان) نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ کیا تھا ، ہر چیز ان کے ہاتھ میں دے دی اور جاتے جاتے معاہدہ سے انحراف کر گئے۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ آصف کو قوموں کی تباہی کے اسباب لیکچر مہنگا پڑگیا

مریم نواز دو روز سے اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی مُتَمَنّی

مریم نواز کا کہنا تھا جو معاہدہ عمران خان نے کیا ، اگر ہم اس کو پورا کرتے ہیں تو مہنگائی آتی ہے ، اور اگر ہم اس معاہدے پر عملدرآمد نہیں کرتے تو ملک ڈیفالٹ کی نہج پر پہنچ جاتا ہے ، شوکت ترین کی آڈیو سن لیں ، ان لوگوں نے پوری کوشش کی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے۔ یہ سری لنکا سری لنکا کرتے رہتے ہیں ، اصل میں یہ ان کے دل کی آواز ہے کہ پاکستان سری لنکا بن جائے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے۔ عمران خان کا کوئی معاشی پلان نہیں، انہوں نے جھوٹ کا نام بیانیہ بنا رکھا ہے۔ ان کے جھوٹے بیانیے کا ہمیں جواب دینا پڑتا ہے، لانگ مارچ ملک اور عوام کے لیے نہیں تھا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو بتائیں کے آج ملکی معیشت کا کیا حال ہے۔ عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر فرار ہوگیا، موجودہ معاشی صورتحال میں ہم نئی نوکریاں نہیں نکال سکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی سیاست دیکھ لیں، جھوٹا بندہ کبھی سچ نہیں بول سکتا، سائفر کا معاملہ فراڈ کے سوا کچھ نہیں۔  جھوٹے بیانیے کی وجہ سے لوگوں کو غیر ملکی ایجنٹ کہا گیا۔

ان کا کہنا تھا میں پوچھتی ہوں کہ عمران خان نے امریکا اور مغربی دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کیوں خراب کیے۔؟

سابق آرمی چیف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ (عمران خان) شخص پہلے کہتا تھا قمر جاوید باجوہ نے جتنی میری مدد کی کسی اور نے نہیں کی، آج کہتا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے میری حکومت گرائی۔  آج جنرل قمر جاوید باجوہ گھر چلے گئے تو آپ نے انہیں نشانے پر رکھ لیا، حکومت جانے کے بعد بھی آپ قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کرتے رہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوئی نا کوئی بیساکھی چاہیے ہوتی ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مخالف سیاسی قوتوں کے خلاف منظم مہم چلائی گئی۔

ان کہنا تھا کہ میں آج ڈیم والے بابا جی ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہی ہوں، اللہ کی شان کہ نواز شریف کو برا کہنے والے ایک دوسرے کو میر جعفر اور میر صادق کہہ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر