اینکر پرسن منصور علی نے مریم نواز کے منہ سے جنرل باجوہ کیخلاف سچ اگلوا دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کا کہنا ہے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے پیچھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہاتھ تھا۔

اینکرپرسن منصور علی خان نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب مریم نواز کے منہ سے سچ اگلوا دیا۔ مریم نواز نے گزشتہ روز انٹرویو کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کے ساتھ ساتھ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو بھی نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا ذمے دار قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مریم نواز نے سابق آرمی چیف پر کوئی الزام عائد کیا ہے۔ اس سے قبل وہ جلسوں میں صرف جنرل (ر) فیض حمید کو ہی تنقید کا نشانہ بناتی آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

موجودہ کرپٹ حکومت کے پیچھے آرمی چیف کھڑے ہیں، عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

عمران خان کو عدالت بلائے تو ٹانگ ٹوٹی کے بہانے جلسے کے لیے تیار، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کو ہٹانے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ساتھ اور لوگوں کا بھی ہاتھ تھا۔

اینکر پرسن منصور علی نے سوال اٹھایا کہ اب آپ لوگ صرف فیض حمید کو ذمہ دار ٹھہرا رہے اور جلسوں میں تصویر بھی انہی کی چلائی جارہی ہے؟ اس پر مریم نواز نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ "نو ناٹ ایٹ آل” ، اب تو جنرل باجوہ نے خود اقرار کرلیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے نواز شریف کو ہٹانے کی۔

جس پر اینکر پرسن منصور علی نے دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے۔ اس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چلیں ٹھیک ہے انہوں نے نہیں کہا ، مگر دنیا تو جانتی ہے ناکہ کیا ہوا تھا۔

اینکر پرسن منصور علی انٹرپٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آپ جنرل فیض کے ساتھ جنرل باجوہ کی تصویر نہیں لگاتے ، ایسا کیوں ہے؟ مریم نواز کا کہنا تھا جب وہ چیف آف آرمی اسٹاف تھے ، جب جنرل فیض سیٹنگ ڈی جی آئی ایس آئی تو گوجرانوالہ کے جلسے میں نواز شریف نے کلیم کیا تھا کہ انہیں ہٹانے میں باجوہ اور فیض کا ہاتھ تھا۔

اینکر پرسن منصور علی کے اعتراض پر مریم نواز کا کہنا تھا ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں کہ نواز شریف کو ہٹانے میں سابق آرمی چیف باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا ہاتھ تھا۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا یہ میں نہیں کہہ رہی تین دن سے دنیا ٹی وی دیکھ رہی ہے۔

اینکر پرسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا اس ملک میں سیاستدانوں کو پھانسیاں بھی ہوئیں ، جلا وطنی بھی ہوئی ، عمر قید بھی ہوئی اور تاحیات نااہلی بھی ہوئی ، سیاسی رہنما قتل بھی ہوئے ، آج تک مجھے کوئی مثال دیں کہ کسی سیاسی جماعت نے پیٹرول بم استعمال کیے ہوں ، وہ ذخیرہ کرکے گھر میں رکھے ہوں ، ان کو سیکورٹی فورسز پر چلایا ہو ، ایک صوبے سے فورس کو بلوا کر دوسرے صوبے کی فورس کے سامنے لاکھڑی کی ہو ، یہ خانہ جنگی نہیں تو اور کیا ہے؟ اس کی ابتداء کس نے کی۔

متعلقہ تحاریر