تحریک انصاف کا آئین سے روگردانی پر ن لیگ کی رجسٹریشن کینسل کرانے پر غور

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ، نون لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرانے پر الیکشن کمیشن جانے کا سوچ رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ایک مفرور ملزم پارٹی کے فیصلے کررہا ہے ، جوکہ الیکشن ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ "تحریک انصاف نون لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرینس پر غور کررہی ہے الیکشن ایکٹ کی صریحاْ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے 

باجوہ سے زیادہ ظلم موجودہ دور میں ہورہا ہے، عمران خان کا آرمی چیف کا نام لیے بغیر سخت الزام

بھٹو کے آئین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ "پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔”

یاد رہے کہ دو روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنکے ذریعے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر تبادلہ کیا گیا، اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ فل کورٹ بنانے پر زور دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر