نواز شریف عدالتی مفرور اور سزایافتہ ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے زیادہ اثاثے ڈالروں میں ہیں ، جب ڈالر اوپر جاتا ہےتو اسحاق ڈار اوپر جاتا ہے اور پاکستان نیچے جاتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما اور معروف وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے نواز شریف اور اسحاق ڈار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے ڈالروں میں ہیں جبکہ میاں نواز شریف مفرور اور سزایافتہ مجرم ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق نگراں حکومت کی مدت 90 دن ہے ، اگر 90 دنوں میں اںتخابات نہیں ہوتے تو نگراں حکومت کی کیا آئینی حیثیت ہوگی ، لیکن حکومت کی خواہش ہے کہ انتخابات 90 دن میں نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے 

عمران خان کی پالیسیز نے ملک کو معاشی دلدل میں پھنسایا، وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی، لاہور ہائیکورٹ سے پیمرا کو نوٹس جاری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے زیادہ اثاثے ڈالروں میں ہیں ، جب ڈالر اوپر جاتا ہےتو اسحاق ڈار اوپر جاتا ہے اور پاکستان نیچے جاتا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خزانے میں پیسے نہیں ہیں مگر اپنے ڈالر ملک سے باہر پڑے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف مفرور اور سزایافتہ مجرم ہے ، نواز شریف عدلیہ کو دھوکہ دے کر 4 سال سے لندن میں بیٹھا ہے۔ دنیا میں نواز شریف جیسی سہولتیں کسی اور کو نہیں ملیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسی فلیٹ میں رہتے ہیں اور قوم کو بےوقوف سمجھتے ہیں۔ یار ہونا چاہیے کہ نواز شریف نے 1997 میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔

شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بےنظیر بھٹو کو کتنی سزائیں دلوائی گئی ہیں ، شہباز شریف کی ٹیپ موجود ہیں۔ شہباز شریف نے آج تک جسٹس (ر) قیوم سے گفتگو کی تردید نہیں کی۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ انتخابات کی تاریخ بڑھائی جائے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ڈٹ کر کھڑے ہیں، قوم بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ کھڑی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان میں چار بار مارشل لاء لگا ، حکومت کہتی ہے کہ آئین 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم دیتا ہے مگر مانتی نہیں ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات نہ کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔سیکورٹی دینے والے ادارے خود ہی الیکشن نہ کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر