جمعرات سے امیدواروں کے انٹرویو شروع کیے جائیں گے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے وکلاء کا کردار قابل تحسین ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت مرکزی قائدین کا اہم ترین اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری اور مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چودھری سمیت دیگر رہنماؤں نے شریک کی۔

یہ بھی پڑھیے

جب ہم نیوٹرل نیوٹرل کھیل رہے تھے وہ اپنے خان کے لیے سازشیں تیار کررہے تھے، بلاول بھٹو زرداری

عدلیہ ، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا پر عوام کا اعتماد نہیں رہا، سید خورشید شاہ

اجلاس کے دوران پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا کل سے آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب کے امیدواروں کے تعین کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کیلئے وکلاء کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس کے دوران آئین و عدلیہ پر یلغار اور انتخاب کو التواء میں ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور انداز میں مزاحمت کرنے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں کل سے امیدواروں کے انٹرویو کررہا ہوں ، اور جو بھی آپ لوگوں کی رائے ہو گی اس رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کروں گا۔

متعلقہ تحاریر