وزیراعظم اور وفود نے 9 ماہ میں غیر ملکی دوروں پر ایک ارب روپے سے زائد اڑادیے

دوروں پر مختلف ادائیگیوں، عطیات ، رجسٹریشن و فیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دوروں میں مختلف اخراجات میں 14 کروڑ33 لاکھ 44ہزار روپے ادا کیے گئے

وزیراعظم شہباز شریف اورحکومتی وفد  نے موجودہ مالی سال کے 9ماہ میں ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ 91 ہزار روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ کرڈالے ۔

وزیراعظم شہباز شریف اوران کے ہمراہ بیرون ملک جانیوالے وفود کے دوروں ، قیام و طعام اور دیگر اخراجات پر مالی سال  23-2022 کے نو ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں ۔

یہ بھیپڑھیے

عسکری حکام  کے غیرملکی دورے میں اہم سیاسی ملاقاتوں کی چہ مگوئیاں جاری

ذاتی خرچ سے غیرملکی دورے،بشریٰ گوہر نے بلاول بھٹو سے ذریعہ آمدن پوچھ لیا

وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر مختلف ادائیگیوں، عطیات ، رجسٹریشن و فیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دوروں میں مختلف اخراجات میں 14 کروڑ33 لاکھ 44ہزار روپے ادا کیے گئے۔

  کانفرنس، ورکشاپس و سیمینار کی مد میں 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، اخبارات ، جرائد اور کتابوں پر 5لاکھ 98ہزار روپے خرچ کیے گئے  جبکہ بیرون ممالک دیگرامور کی مد میں2 کروڑروپے اخراجات ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر