ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا عطاء اللہ تارڑ کو کرارا جواب، ٹیلی تھون فنڈز کی تقسیم کی ویڈیو جاری کردی
واضح رہے عطاء اللہ تارڑ نے گذشتہ روز الزام لگایا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ٹیلی تھون سے جمع ہونے والے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خردبرد کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کو جواب دیتے ہیں ٹیلی تھون سے حاصل ہونے والے فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے اپنی سابقہ ویڈیو شیئر کر کے کرارا جواب دیا ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا ہے کہ "سیلاب زدگان کے لیے عمران خان نے جو فنڈز اکٹھے کیے ہیں وہ ان لوگوں میں تقسیم ہوں گے جن کے گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ اس کے لیے ہم نے ایک سسٹم بنایا ہے جوکہ شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز امداد تقسیم کرے گا۔ اس کام کے دو مرحلے ہیں سب سے پہلے لوگوں کے گھروں کا سروے ہوگا ، سروے ٹیموں کو مشکل ترین راستوں سے گزر کر سروے کرنا پڑتا ہے۔ سروے ٹیمیں گھر گھر ٹیبلٹ لے کر جانا پڑتا ہے ڈیجیٹل سروے ہورہا ہے، گھروں کی جی پی ایس ، کوآرڈینیٹس بھی موقع پر ہی لیے جاتے ہیں۔ تاکہ کوئی بھی فارم غیرطریقے سے نہ بھرسکیں جیسے پہلے ادوار میں ہوتا رہا ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
سینیٹر افنان اللہ کا قانونی ٹیم کی ناکامی اعتراف، نوازشریف دونوں تارڑوں سے ناراض
نواز شریف سعودی عرب جانے کیلئے فٹ، پاکستان آنے کیلئے ان فٹ
ان کے مطابق "سروے ٹیموں میں بہت سے اداروں کے مقامی لوگ شامل ہوتے ہیں۔ سروے کے بعد تمام ٹیم ممبر کاغذ پر دستخط کرتے ہیں اور کاغذ کو ڈیجیٹل سروے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا جاتا ہے۔ کنٹرول میں ہر گھر کی انفارمیشن ہوتی ہے ، یہاں پر کنٹرول کے ڈیش بورڈ ڈسٹرکٹ سیلیکٹ ہورہا ہے ، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان ہے پھر تحصیل کوٹ چھٹا سیلیکٹ ہورہی ہے ، اور یہاں پر تحصیل کے میپ پر تمام گھر جو ابھی تک سروے ہوئے ہیں ان کی تفصیل آجاتی ہے۔”
Re questions on @ImranKhanPTI telethon flood funds, pl note we released:
Process detail https://t.co/XJGtvAvEy9
Final slides on utilization, Jan 1:https://t.co/93cmIKvzBc
&https://t.co/ULgOO0Z9ES 12:30 min ▶️Info dashboardshttps://t.co/8vLuHcPhouhttps://t.co/3V8lERDZX2 https://t.co/fsFAuyqSGq pic.twitter.com/mngpmN5doM
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 13, 2023
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق "اگر آپ کسی بھی گھر پر کلک کریں گے تو سارے گھر کی تفصیل سامنے آجائے گی۔ اس گھر کے سربراہ کا نام ، اس کے علاوہ ان کے گھر کے ہر فرد کا شناختی کارڈ نمبر ، عمر ، موبائل فون نمبرز ، گھر سے متعلق انفارمیشن کہ کیا وہ بری طرح سے ڈیمج ہوا ہے یا پر جزوی طور پر تباہ ہوا ہے۔”
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ” عمران خان ٹیلی تھون فلڈ فنڈز پر دوبارہ سوالات اٹھائے گئے تو براہ کرم نوٹ کرلیں کہ ہم نے سب جاری کررکھا ہے۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ٹیلی تھون سے جمع ہونے والے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خردبرد کی ہے۔