شاہد خاقان عباسی اور بلاول بھٹو سیاسی پارہ نیچے لانے کیلیے سرگرم
قومی مذاکرات ہی ملک کو درپیش مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے، وزیراعظم کو آگے آکر قومی مذاکرات کا اعلان کرنا چاہیے، سابق وزیراعظم: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مذاکرات کی میز سجانے کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، حکومتی اتحاد میں

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سیاسی پارہ نیچے لانے کیلیے سرگرم ہوگئی۔
شاہد خاقان عباسی نے قومی مذاکرات کو ملک کو درپیش مسائل کے حل کا واحد راستہ قرار دےدیا۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ کا گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈ جاری کرنیکا حکم
لاہور ہائیکورٹ: اسلام آباد میں درج مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
بدھ کی شب ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو آگے آکر ملکی مسائل کے حل کے لیے قومی مذاکرات کا اعلان کرنا چاہیے۔
نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہیے الیکشن ثانوی حثیت رکھتا ہے الیکشن کے بعد کے معاملات بھی طے کرنے ہیں کیا ہم نے ملک ایسے چلانا ہے؟
سابق وزیر اعظم ،شاہد خاقان عباسی@SKhaqanAbbasi pic.twitter.com/ywztfaJKs8— Live with Adil Shahzeb (@AShahzebLive) April 12, 2023
انہوں نے کہا کہ آج یہ ان کی (وزیراعظم شہباز) کی ذمہ داری ہےتاہم سابق وزیر اعظم نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ انتخابات کا انعقاد ثانوی اہمیت کا حامل ہے اور یہ ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے۔
دریں اثنا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخلوط حکومت میں اتحادیوں کے ساتھ شامل ہونے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت پر اتفاق رائے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ت ہے کہ کمیٹی میں وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی شامل ہیں۔
KARACHI: Chairman PPP @BBhuttoZardari has been pleased to constitute a committee to engage with allies in coalition government to reach consensus on dialogue with all political parties.
Committee members:
1. Syed Yousuf Raza Gillani
2. Syed Naveed Qamar
3. Qamar Zaman Kaira— PPP (@MediaCellPPP) April 13, 2023
بعد ازاں اس کمیٹی کے ارکان نے اسلام آباد میں وزیر نارکوٹکس نوابزادہ شازین بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ان کی پارٹی حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کو مذاکرات کے لیے اپوزیشن سے رجوع کرنےجا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ”پہلے، ہم حکمران اتحاد کے اندر اتفاق رائےپیدا کریں گے اور پھر بات چیت کریں گے“، انہوں نے کہا” ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں ہے اور ہم اس بات چیت کے ذریعے ملک کے سیاسی اور معاشی مسائل کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں“۔
کائرہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’’جمہوریت مذاکرات کے ذریعے کام کرتی ہے نہ کہ تعطل کے ذریعے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں اور اپنے تمام دوستوں کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ انہیں ساتھ لے کر اس تعطل کا شکار صورتحال سے نکلنے کا راستہ نکالیں۔









