ٹی ایل پی نے احتجاج کی تاریخ تبدیل کردی، 22 مئی کو احتجاجی قافلہ کراچی سے روانہ ہوگا
تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی قیادت کے مطابق حالیہ گستاخیوں کے خلاف ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، لاقانونیت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دے کر اپنا قومی اور مذہبی فریضہ سرانجام دیں۔
تحریک لبیک پاکستان نے اپنے احتجاج کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری لاقانونیت اور مہنگائی کے خلاف تحریک اب 22 مئی کو چلائی جائے گی۔
تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی قیادت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی نے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے ، 11 مئی کو احتجاج کے بجائے اب 22 مئی کو پاکستان بچاؤ لانگ مارچ کیا جائے گا، جس کا روٹ کراچی سے اسلام آباد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، بھائی کی جلد واپسی کا دعویٰ، تاریخ نہیں بتائی
مرکزی قیادت کی جانب جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک لیبک پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا انتہائی اہم اجلاس 3 مئی 2023 بروز بدھ مرکزی دفتر میں منعقد ہوا ، جس میں طویل غوروفکر کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ان شاء اللہ 22 مئی 2023 کو بروز پیر صبح 11 بجے کراچی سے اسلام آباد تک ایک عظیم الشان پاکستان بچاؤ مارچ کیا جائے گا۔
تحریک لبیک کے شیڈول میں تبدیلی،11مئی کو احتجاج کے بجائے اب 22 مئی کو پاکستان بچاؤ لانگ مارچ کیا جائے گا،جس کا روٹ کراچی سے اسلام آباد ہوگا۔۔!!! pic.twitter.com/UeSkp41gWc
— Mughees Ali (@mugheesali81) May 4, 2023
بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاج میں شرکت کے لیے پوری قوم کو دعوت دی جارہی ہے، کہ حالیہ گستاخیوں کے خلاف ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، لاقانونیت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دے کر اپنا قومی اور مذہبی فریضہ سرانجام دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ محمد سعد رضوی نے وفاقی حکومت کو 10 مئی تک مہنگائی کی شرح اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی الٹی میٹم دیا تھا۔
چلو تاریخ آگئ۔۔۔ pic.twitter.com/hHdUkpIoL1
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) April 26, 2023
تحریک لبیک (ٹی ایل پی )کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالتﷺ ریلی سے خطاب میں سعد رضوی نے حکومت کو 10 مئی تک مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا الٹی میٹم دیا تھا۔