عمران خان کا وعدہ ہے وزیراعلیٰ کا امیدوار میں یا مونس الہٰی ہونگے، پرویز الہٰی
عمران خان نے ہم سے کیے جانے والے وعدے پر اس حد تک پہرا دیا کہ پنجاب میں کسی بڑے لیڈر کو ٹکٹ ہی نہیں دیا، 14 مئی کے اثرات ایسے ہیں کہ ان کی آنکھیں باہر آجائیں گی، صدر تحریک انصاف
تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ الیکشن کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےلیے پی ٹی آئی کا امیدوار میں یا مونس الہٰی ہوں گے۔
کہتے ہیں کہ”مجھے 14 مئی کے اثرات وقوع پذیر ہوتے نظر آرہے ہیں، وہ اثرات ایسے ہیں کہ ان کی آنکھیں باہر نکل آئیں گی“۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی فیصل نصیر پر تنقید کو وزیراعظم اور زرداری نے پوری ریاست کا مسئلہ بنادیا
اگر آئین کہتا ہے الیکشن 90 دن میں ہوں تویہ کہنا ہماری چوائس نہیں ڈیوٹی ہے، چیف جسٹس
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی مزید کہا کہ عمران خان نے ہم سے کیے جانے والے وعدے پر اس حد تک پہرا دیا کہ پنجاب میں کسی بڑے لیڈر کو ٹکٹ ہی نہیں دیا۔
پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی آپ کی ہے، فیصلہ بھی آپ کا ہے، اسمبلی توڑنے کی تجویز پر دستخط کر کے دے دیے تھے کہ اس پر جو تاریخ چاہے لکھ لیں۔
گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ لندن میں نوازشریف اور شہبازشریف عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں، ایک منصوبہ بندی کے تحت عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔علیٰ عدلیہ نے ملک سنبھالا ہوا ہے، پی ڈی ایم نےگند پھیلایا ہوا ہے، دو چار بندے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم آئین ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہمارے بیس لوگوں کو انہوں نے پکڑا ہواہے، مجھ پر17 مقدمے درج ہیں، انہوں نے جاتے جاتے ایک بہت بڑی ڈکیتی کی ہے، ہمارے جتنے مہمان آئے تھے، سب کے موبائل لے لیےگئے، 10 موٹر سائیکلیں لےگئے، دس روز بعد ہم ضمانت کرا کر آئے۔
صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں، پی ڈی ایم نے ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،عمران خان نے آئین کو متحد رکھا ہوا ہے۔