عمران خان نے شہریوں سے پرامن احتجاج کے لیے تیار رہنے کی اپیل کردی
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے میرا اپنی قوم سے وعدہ ہے کہ میں آخری سانس تک حقیقی آزادی کے لیے لڑتا رہوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اپنے کارکنان اور شہریوں پر زور دے کر اپیل کی ہے کہ وہ پرامن احتجاج کے لیے تیار رہیں اور آخری سانس تک حقیقی آزادی کے لیے لڑنے کا عزم کریں۔
قوم کے نام عمران خان کا پیغام:
میں حقیقی آزادی کے لیے اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا کیونکہ میرے لیے ان بدمعاشوں کی غلامی سے موت بہتر ہے۔ #آئین_بچاؤ_پاکستان_بچاؤ pic.twitter.com/6frUfYsBs5— PTI (@PTIofficial) May 15, 2023
اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کی بہنوں اور پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے مظاہرین سے کہا تھا کہ جناح ہاؤس کو نقصان نہ پہنچائیں۔
یہ بھی پڑھیے
جنہوں نے مجھے اٹھانے کا حکم دیا اوپر کے دونوں لوگوں کو جانتا ہوں، عمران خان
انہوں نے مزید لکھا کہ "واضح طور پر یہ تمام اسٹیج ان لوگوں کے زیر انتظام تھا جو اسے پی ٹی آئی کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کے بہانے استعمال کرنا چاہتے تھے۔
Our Central Punjab President Dr Yasmin Rashid and my sisters clearly telling the protesters not to harm Jinnah house .
Clearly this was all stage managed by those who wanted to use this as a pretext to further crackdown on PTI , jail our workers and senior leadership along with… pic.twitter.com/qAE9reEvu5
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2023
عمران خان کا کہنا تھا کہ "میرے ساتھ ہمارے کارکنوں اور سینئر قیادت کو جیلوں میں ڈالنا چاہتے تھے تاکہ لندن پلان میں نواز شریف کو دی گئی یقین دہانیوں کو پورا کیا جا سکے۔”
اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ ہفتے اپنی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں اور مظاہرین کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ "جناح ہاؤس سمیت دیگر اہم مقامات پر حملوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر اس آڑ میں تحریک انصاف پر جاری کریک ڈاؤن میں شدّت لانا تھا، جس کے ذریعے مجھ سمیت ہمارے سینئر قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈالا جاسکے۔
So without any investigation into who was responsible for arson on government building or dozens of deaths of unarmed protesters by bullet wounds , around 7000 PTI workers , leadership and our women have been jailed with plans to ban the largest and only federal party in Pak .… pic.twitter.com/7p8uiPaYhc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2023
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد کا وعدہ انہوں نے نوازشریف سے کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ پرامن احتجاج کے لیے تیار رہیں کیونکہ ایک بار جب آئین اور سپریم کورٹ کو تباہ کیا گیا تو یہ پاکستان کے خواب کا خاتمہ ہے۔
دوسری جانب آج مغرب کی نماز کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے تحت 9 مئی کے احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کی غائبانہ نماز جنازہ زمان پارک سے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر مفتی فکات اللہ نائب صدر پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جس میں کارکنوں نے شرکت کی تاہم کوئی مرکزی رہنما شریک نہ ہوا۔