عوام قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں اور خوفزدہ نہ ہوں، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ میری اگلی کال پر پرامن احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے حکومت کے دھمکی آمیز ہتھکنڈوں کے باوجود پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ہتھکنڈوں کا مقصد عوام میں خوف پھیلانا ہے۔

پارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں عمران خان نے ان ہتھکنڈوں کے خلاف کھڑے ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لیے "خوف کے بتوں” کو توڑ دیں ، کیونکہ آپ خوف کے بت توڑیں گے تو آزاد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

جناح ہاؤس پر حملہ کروانے والے کون تھے؟ لطیف کھوسہ نے بتادیا

چیف جسٹس کے اقدامات سے سپریم کورٹ کے اندر ’عدالتی بغاوت‘ کا ماحول پیدا ہوا، مریم نواز کا دعویٰ

خان نے حکومت کے ہتھکنڈوں اور تاریخی شخصیت چنگیز خان کے کردار کا موازنہ کرتے ہوئے عمران خان کہنا تھا کہ "چنگیز خان جب کسی علاقے کو فتح کرتا تو سب لوگوں کو مار دیتا تھا۔ مگر چند لوگوں کو چھوڑ دیتا کہ دیگر علاقوں میں جاکر بتائیں کے چنگیز خان کتنا ظالم ہے۔ تاکہ حملہ کیے بغیر ہی لوگوں میں خوف پیدا کردیا جائے۔”

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح موجودہ حکمران بھی انتخابات میں تاخیر کے خلاف احتجاج کرنے والے عوام کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے خوف پیدا کرنے والے اقدامات کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے ریاست کی بربریت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال کو بے مثال قرار دیا۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ ” حکمرانوں کی جانب سے جبر کی کارروائیاں جان بوجھ کر الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو "غلامی” کی حالت کو قبول کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

متعلقہ تحاریر