جہانگیر ترین نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی ذمہ دار پی ٹی آئی پر ڈال دی

پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا کہنا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس پر دکھ ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسی کارروائی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

جہانگیر ترین نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے اعمال پر غور کریں۔

موجودہ حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ "ماضی میں لوگوں کو ان کے غلط کاموں کی سزا ملتی رہی ہے، لیکن ہم نے کبھی ایسے قابل نفرت واقعات نہیں دیکھے”۔

یہ بھی پڑھیے 

عوام قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں اور خوفزدہ نہ ہوں، عمران خان

جناح ہاؤس پر حملہ کروانے والے کون تھے؟ لطیف کھوسہ نے بتادیا

جہانگیر ترین نے جناح ہاؤس بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کی میراث کی علامت تھی ، وہاں کی تباہی دیکھ کر شدید دکھ محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ [جناح ہاؤس] اس طرح تباہی کا نشانہ بنے گا۔

اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم مل کر ان لوگوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں گے جو ہمارے قومی ورثے کو نقصان پہنچائیں گے اور ہماری مشترکہ شناخت کو مجروح کرنا چاہتے ہیں۔”

انہوں نے حکام پر زور دے کر کہا ہے کہ ’’ان واقعات کے ذمہ داروں کو کرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔‘‘

متعلقہ تحاریر