190 ملین پاؤنڈ کیس میں سب سے زیادہ پیسہ فیض حمید نے کھایا، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں ان میں سے پہلی سیڑھی پر میں نے قدم رکھ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں کرپشن ڈھونڈا کوئی راکٹ سائنس نہیں ، کرپشن کا ماسٹر مائینڈ فیض حمید ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں نیب دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کیس کے ماسٹر مائینڈ فیض حمید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

منصوبہ بندی کمیشن نے نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ کیلئے 400 ملین روپے کی منظوری دیدی

اپنے لوگوں سے کہیں کہ پارلیمنٹ میں سخت الفاظ استعمال نہ کریں، چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل کو ہدایت

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قتل کی ویڈیو نہیں ہوتی اور رشوت کا پےآرڈر نہیں ہوتا ، تانے بانے ملانا زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا ، مثلاً ایک شخص کی تنخواہ 100 روپے تھی اور بڑھتےبڑھتے وہ تنخواہ 10 ہزار ہو گئی ، مگر اس کے 10 کروڑ ہیں تو کرپشن پکڑنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔

ان  کا کہنا تھا اب ہمیں پاکستان کی بات سب سے پہلے کرنی ہے ، آپ چاہے کسی بھی پارٹی کی بات کررہے ہوں ، 190 ملین پاؤنڈ کا کیس تو بہت چھوٹا سے کیس ہے ، مگر جب آپ کھوج کریں گے تو آپ کو بہت بڑے بڑے جرائم ملیں گے۔ لیکن میں ابھی ان گھناؤنے جرائم کی نشاندہی ابھی نہیں کررہا۔ میرے دل میں بہت سارے پوشیدہ ہیں ، میں راز وقت آنے پر دے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا آج میڈیا سے بات کرنے کا بڑا مقصد صرف یہ تھا کہ آپ کو بتا سکوں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس نے کس کس نے فائدہ اٹھایا۔ عمران خان اور شہزاد اکبر نے بھی فائدہ اٹھایا ہوگا مگر اس کیس کا ماسٹر مائنڈ اور سب زیادہ مالی فائدہ لینا والا فیض حمید ہے۔ جو آج دھندھناتے پھر رہے ہیں ، ان کی باقیات سینیٹ میں آج بھی موجود ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے لارج انٹرسٹ میں بات کریں گے تو آپ کو تمام کا احتساب کرنا ہوگا۔ ایسا نہیں ہوگا کہ سیاست دان اور بیوروکریٹس کا احتساب تو ہوگا لیکن ججز اور اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں کا احتساب نہیں ہوگا ، اب سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ کچھ لوگ گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں ان میں سے پہلی سیڑھی پر میں نے قدم رکھ دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر