ورلڈ ٹائمز کے ٹوئٹرپول میں عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر قرار

ٹوئٹر پول میں 4 لاکھ 56 ہزار 900 صارفین نے اپنے رائے کااظہار کیا، 97.6 فیصد رائے دہندگان نے عمران خان کو مقبول ترین سیاسی رہنما قرار دیا

ورلڈ ٹائمز کے ٹوئٹر پول میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما قرار پائے ہیں۔

ورلڈ ٹائمز نامی ٹوئٹرہینڈل نے اپنےپول میں یہ سوال کیاتھاکہ”آپ کے خیال میں موجودہ حالات میں ملک کا مقبول ترین سیاسی رہنما کون  ہے؟“۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم

پنجاب حکومت کی ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

ورلڈ ٹائمز کی جانب سے 3 جون کو کرائے گئے اس ٹوئٹر پول میں 4 لاکھ 56 ہزار 900 صارفین نے اپنے رائے کااظہار کیا۔11ہزار 700 صارفین نے اس ٹوئٹ کو پسند کیا جبکہ9ہزار 222 مرتبہ اس ٹوئٹ کو شیئر کیاگیا۔

ورلڈ ٹائمز کے  اس سوال کے جواب میں 97.6فیصد صارفین نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ملک کا مقبول ترین سیاسی رہنما قرار  دیا جبکہ نواز شریف کے  حق میں 1.6فیصد  اور آصف زرداری کے حق  میں 0.7فیصد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ورلڈ ٹائمز نے جس ٹوئٹ کے ذریعے پولز کے نتائج کا اعلان کیا ہے اسے 10 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ورلڈ ٹائمز نامی ٹوئٹر ہینڈل  جون 2022 میں قائم کیا گیاتھا اور اس کے پیروکاروں کی تعداد 26ہزار200 ہے ۔

متعلقہ تحاریر