عمران خان پارٹی چھڑوانے کیلیے کارکنان پرڈالا جانے والا دباؤ سامنے لے آئے
عمران خان صاحب بہت دباؤ برداشت کیا لیکن اب برداشت سے باہر ہوگیا ہے، اب بات کاروبار سے بڑھ کر گھر کی خواتین تک آگئی ہے، کارکن کا ارسال کردہ مبینہ پیغام
تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنان پر پارٹی چھوڑنے کیلیے ڈالا جانے والا ریاستی دباؤ بےنقاب کردیا۔
سابق وزیراعظم نے ریاستی دباؤ کا سامنا کرنے والےپارٹی رہنما کا واٹس ایپ پیغام ٹوئٹر پر شیئر کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ ٹائمز کے ٹوئٹرپول میں عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر قرار
نجاب حکومت کی ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی
سربراہ تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ میں مبینہ پارٹی کارکن کا واٹس ایپ پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جبری طلاقوں کے پیچھے اس قسم کا دباؤ ہے۔
This is the sort of pressure behind the "forced divorces”. pic.twitter.com/Ovfqs5VcFS
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 5, 2023
سابق وزیراعظم کی جانب سے شیئرکردہ مبینہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ”عمران خان صاحب بہت دباؤ برداشت کیا لیکن اب دباؤ برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔اب بات کاروبار سے بڑھ کر گھر کی خواتین تک آگئی ہے“۔
کارکن نے مزید لکھاکہ”اب پریس کانفرنس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہوگا، اب میرے پاس ہی راستے ہیں یا تو خودکشی کرلوں یا پریس کانفرنس کروں“۔