نو مئی کے ذمہ داران کو سزا نہ ملی تو پھر سیاستدان گھروں تک پہنچیں گے، جہانگیر ترین

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں ہم نے پی ٹی آئی بنانے کے لیے دن رات محنت کی تھی۔ 2013 کے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی میں نیا جوش اور نیا ولولہ پیدا کیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کا نعرہ لگا کر وجود میں آئی تھی ، مگر معاملات ویسے نہ چل سکے جیسے ہم چاہتے تھے۔ نو مئی کے شرپسندوں کا انجام تک پہنچانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سینئر سیاستدان علیم خان ، عون چوہدری ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں روایتی سیاستدان نہیں ہوں۔ ہم نے پی ٹی آئی بنانے کے لیے دن رات محنت کی تھی۔ 2013 کے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی میں نیا جوش اور نیا ولولہ پیدا کیا ، ہمارا مقصد پاکستان میں اصلاحات لانا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

آج انتخابات کرالیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، عمران خان

فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو جیل سے رہائی دلانے کیلیے سوشل میڈیا متحرک

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف احتساب کا نعرہ لگا کر وجود میں آئی تھی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے ملکی سیاست کو تبدیل کرکے رکھ دیا ۔ 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ 9 مئی کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا تو پھر سیاستدان گھروں تک پہنچیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ "ہم نے یہاں ایک مشترکہ مقصد کے تحت جمع ہوئے ہیں ، تاکہ اپنی قوم کو اس کے موجودہ چیلنجز سے نکال سکیں۔”

انہوں نے اس بات پر زور دے کرکہا کہ ملک کو اس ایک ایسی سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو کہ ملک کو درپیش موجودہ سماجی، معاشی اور دیگر مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایسے حقائق آپ کے سامنے آئیں گے جس سے آپ سب کو پتہ چل جائے گا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے لیے کتنا کام کیا ہے، ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ پی ٹی آئی انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے۔ ہم چاہتے تھے ہمیں جیت ملنی چاہیے اور ملک میں اتحاد کے لیے کام کرنا چاہیے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور لوگ بددل ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام معیشت کو مضبوط کرنا اور دنیا سے تعلقات بہتر کرنا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ ہم ہمیشہ سیاسی مخالفین پر حملوں کے خلاف تھے لیکن پی ٹی آئی نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ شہداء کی یادگاروں روندھا گیا اور نقصان پہنچایا گیا، اگر اس ہجوم پر قابو نہ پایا گیا تو یہ گھروں میں گھس کر سب کو ہراساں کرے گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم اس رویے کو بڑھنے نہیں دے سکتے اور آج ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ تحاریر