مریم نواز نے عمران خان کو غیر ملکی طاقتوں سے مدد مانگنے کا طعنہ دے دیا

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کا کہنا ہے ہے عام انتخابات میں (ن) لیگ قیادت میاں نواز شریف ہی کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے جمعہ کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی امریکی کانگریس اور برطانوی قانون سازوں سے مدد کے لیے رابطہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی مدد کے لیے غیر ملکی طاقتوں سے رابطہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے اپنے خطاب کے آغاز میں مریم نواز نے ایک بار پھر سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اجتماع میں موجود تمام منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں ، جو قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

شہباز شریف آئندہ چار سال کے لیے مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان گذشتہ رات سے لاپتہ

مسلم لیگ کی نومنتخب سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ شدید معاشی رکاوٹوں کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار دن رات محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ "پی ایم ایل (ن) نے انتہائی مشکل مسائل کا سامنا کرتے ہوئے غیر متزلزل صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں سیاسی انتقام بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا”۔

9 مئی کے واقعات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے زور دے کر کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کبھی پارٹی کارکنوں کو توڑ پھوڑ یا گھروں کو جلانے کی تربیت نہیں دی۔ خود کو گرفتار کروا لیا مگر کارکنان کو کارروائیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اقتدار کھونے کے بعد کسی غیر ملکی سے مدد نہیں لی، نواز شریف نے ہمیشہ قومی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیح دی۔

متعلقہ تحاریر