چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات: کیا برف پگھلنے لگی؟

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کیمپ جیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی  ہے اور انہیں خاندان میں واپس کی پیش کش کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہیٰ سے کیمپ جیل میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ (ن) کا مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ سے پارٹی عہدے واپس لینے کا فیصلہ

آئی ایم ایف تصدیق چاہتا ہے کہ اسکا قرضہ چین کو ادائیگیوں پر تو خرچ نہیں ہوگا، سینیٹر رضا ربانی

چوہدری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر سالک حسین کے ہمراہ چوہدری پرویز الہیٰ سے کیمپ جیل میں ملاقات کی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کا حال احوال دریافت اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے چوہدری پرویز الہیٰ سے کہا کہ آپ فوری طور پر تحریک انصاف کو چھوڑ کر خاندان میں واپس آجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ جو مشکلات اس وقت آئی ہوئی ہیں اس میں خاندان کا کوئی شخص انوال نہیں ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز  الہیٰ اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

تینوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین نے چوہدری پرویز الہیٰ کو راضی کرنے کی بہت کوشش کی لیکن  وہ راضی نہیں ہوئے۔

متعلقہ تحاریر