علیم خان کی عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ چھوڑنے کی ہدایت

آئی پی پی کے صدر کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا پی ڈی ایم حکومت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے پیر کے روز پارٹی رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان احمد لنگڑیال کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ وفاقی کابینہ میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں۔

عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال دونوں اس وقت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) حکومت کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے حال ہی میں آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میئر کے انتخاب میں ای سی پی پر پیپلز پارٹی کی مدد کا الزام لگا دیا

چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات: کیا برف پگھلنے لگی؟

اس پیش رفت کی روشنی میں، آئی پی پی کے صدر نے پارٹی کے دونوں ارکان کو حکومت میں اپنے عہدوں سے سبکدوش ہونے کی ہدایت کی، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ آئی پی پی کا پی ڈی ایم حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال اپنی ذاتی حیثیت میں حکومت کا حصہ رہے ہیں اور آئی پی پی کے ساتھ ان کی وابستگی کی وجہ سے انہیں کابینہ سے الگ ہونا پڑے گا۔

9 مئی کے مجرموں کے خلاف تعزیری کارروائی کا مطالبہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف تعزیری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

علیم خان نے کہا کہ حکومت شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آئی پی پی عوام کے مفادات اور بہبود کے لیے کھڑی رہے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے پیر کے روز پیر سید سعید الحسن شاہ اور یعقوب شیخ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پارٹی کے اندرونی ڈھانچے اور تنظیمی سیٹ اپ پر بھی توجہ دی گئی۔

آئی پی پی کے صدر کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں پارٹی کی صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر