آئی پی پی نے تنظیم سازی کےلیے علاقائی کمیٹیوں کا اعلان کر دیا

نوٹیفکیشن سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی مشاورت سے جاری کیا گیا ہے۔

حال ہی میں قائم ہونے والی سیاسی جماعت، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آئندہ عام انتخابات کے لیے اپنی جامع تنظیمی حکمت عملی کے تحت اپنی جماعت کی تنظمیں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "ضلعی انتظامیہ کو حتمی شکل دینے تک اپنے متعلقہ ڈویژنوں اور اضلاع میں پارٹی امور کی نگرانی کے لیے علاقائی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔”

یہ بھی پڑھیے

علیم خان کی عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ چھوڑنے کی ہدایت

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میئر کے انتخاب میں ای سی پی پر پیپلز پارٹی کی مدد کا الزام لگا دیا

سیکریٹری جنرل آئی پی پی کا کہنا ہے کہ "ان علاقائی کمیٹیوں کو اپنے ڈویژنوں میں ضلعی باڈی کے لیے موزوں امیدواروں کی سفارش کرنے کا کام سونپا گیا ہے، یہ عمل اگلے 10 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔”

ان کا کہنا ہے کہ "ان کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان کے ساتھ دیگر پارٹی رہنماؤں نے مشاورت سے کیا ہے۔ ان کمیٹیوں کی تشکیل کا مقصد پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔

1: لاہور

لاہور ڈویژن میں آئی پی پی کی آرگنائزنگ کمیٹی چھ ارکان پر مشتمل ہے۔

مراد راس

خالد محمود

شعیب صدیقی

جلیل شرقپوری

اسلم کھرل

چوہدری امین

2: گوجرانوالہ

رانا نذیر

چوہدری اخلاق

سعید الحسن

مامون تارڑ

3: فیصل آباد

اجمل چیمہ

چوہدری ظہیر

علی اختر

کاشف اشفاق

شیخ یعقوب

4: ساہیوال

نعمان لنگڑیال

نوروز شکور

محمد شاہ

دیوان اخلاق

دیوان عظمت

مہر شاد کاٹھیا

5: ڈی جی خان

عبدالدستی

نیاز گشگوری۔

رفاقت گیلانی

قیصر مگسی

6: بہاولپور

سید مبین عالم

تحسین گردیزی

راولپنڈی

راجہ یاور

فیاض الحسن چوہان

شیخ طارق

متعلقہ تحاریر