اگر گیم پلان صرف مجھے راستے سے ہٹانا ہے تو میں کہیں نہیں جارہا، عمران خان
اگر تو آپ کے پاس کوئی گیم پلان ہے کہ عمران خان کو نکال کر ہمارا ملک ٹھیک ہوجائے گا تو مجھے بتائیں میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں، سربراہ تحریک انصاف کا کارکنوں سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر گیم پلان صرف مجھے راستے سے ہٹانا ہے تو میں کہیں نہیں جارہا۔
سابق وزیراعظم نے ایک مرتبہ پر اسٹیبلشمنٹ کو بات چیت کی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیے
اسد عمر ابہام و الجھن میں مبتلا؛ پی ٹی آئی کا سابق وزیر کے انٹرویو پر سخت ردعمل
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر تو آپ کے پاس کوئی گیم پلان ہے کہ عمران خان کو نکال کر ہمارا ملک ٹھیک ہوجائے گا تو مجھے بتائیں میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔
اگر آپ کا گیم پلان صرف عمران خان کو ہٹانا ہے اور اپنی خواہشات اور مقاصد کو ترجیح دینی ہے تو عمران خان کبھی نہیں ہٹے گا-@ImranKhanPTI pic.twitter.com/jiJNisn7YI
— PTI (@PTIofficial) June 20, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر گیم پلان یہ ہے کہ عمران راستے سے ہٹ جائے کیونکہ لوگوں کو اپنے فائدے نظر آرہے ہیں، لوگوں کو این آر او مل جائے گا یا لوگوں کو اپنی پوزیشنز کی پڑی ہوئی ہے، اگر صرف اس لیے عمران کو ہٹانا ہے تو عمران خان راستے سے نہیں ہٹے گا، عمران خان بیٹھا ہے یہاں جو کرنا ہے کرو۔
انہوں نے کہاکہ لیکن ہمارا ملک کبھی بھی معاف نہیں کرے گا، تاریخ سب چیزیں لکھ رہی ہے جو لوگ اس ملک کے ساتھ کررہے ہیں، جنہوں نے حکومت گرا کر سازش کے تحت حکومت کے ساتھ کیا ہے، یہ سارا تاریخ کا حصہ بن گیا ہے اور یہ قوم انہیں کبھی نہیں بھولے گی۔









