میاں نواز شریف (ن) لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، جاوید لطیف
وفاقی وزیر جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اگلے انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائی گی۔
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
جمعرات کے روز ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکتوبر میں انتخابات جیت کر اگلی حکومت بنائیں گے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بغیر عام انتخابات میں حصہ لے گی۔
اگلے الیکشن لڑنے سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اہلیہ عمر سرفراز چیمہ اور پی ٹی آئی چکوال کے ضلعی صدر کے صاحبزادے گرفتار
پیپلز پارٹی نے لیطف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت معطل کردی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخ رہی ہے کہ وہ غریبوں کا طرز زندگی بدلنے کے لیے سخت فیصلے کرتی ہے۔
وزیر نے کہا کہ ان کی پارٹی کو سخت فیصلوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جماعت اسلامی کے سیاسی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اراکین کو چاہیے کہ وہ نواز شریف کی بات کریں اور ان کی حمایت کریں جو پاکستان کے عوام کی ترقی اور بہبود کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
میاں جاوید لطیف کی پریس کانفرنس
اس سے آج صبح اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔ 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی ناکام ہوگئی، انہوں نے نوجوانوں کو اداروں کے بارے میں گمراہ کیا، سی پیک پر کام سازش کے تحت روکا گیا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 2013 میں بے روزگاری اور سیاسی عدم استحکام تھا۔ 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی مگر میاں نواز شریف نے بجلی کے کارخانے لگا کر روشنیاں بحال کیں، نواز شریف نے کراچی میں امن بحال کیا اور روزگار کے مواقع پیدا کئے۔









