پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، آصف علی  زرداری

پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔ میثاق معیشت پر ہرکسی سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا، معیشت کی بہتری کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا، جب سب امیر ہوں گے تو پاکستان امیر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں اپٹما ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس لائن جلد شروع ہو جائے گی ، گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بہتر ہو گئے جو خطے کے لیے خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میاں نواز شریف (ن) لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، جاوید لطیف

اہلیہ عمر سرفراز چیمہ اور پی ٹی آئی چکوال کے ضلعی صدر کے صاحبزادے گرفتار

معیشت کی بہتری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میثاق معیشت پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔ صنعتکار تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق معیشت کریں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات ضرور ہوں گے ، اس ملک پر ایک شخص کو مسلط کیا گیا ، جس کا کوئی تجربہ نہیں تھا ، کوئی کام کیا ہوتا تو اسے پتا ہوتا ، اس شخص کو پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ چارٹر آف اکانومی کر لو۔ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔ میثاق معیشت پر ہرکسی سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان متاثر ہوگا تو ہم سب متاثر ہوں گے ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بےشمار وسائل سے نوازا ہے ، ملکی ترقی کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ، پاکستان گولڈن  باسکٹ ہے ، بنگلادیش کی ایکسپورٹ کا جائزہ لے چکا ہوں ، میں نے اپنے دور میں ایکسپورٹ یورپ تک لے جانے کی کوشش کی۔

متعلقہ تحاریر