کیا اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے بھائی قانون سے زیادہ طاقتور ہیں؟

راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف کا دعویٰ ہے کہ گوجر خان سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث کسی شخص کو گوجر خان سے گرفتار نہیں کیا جاسکتا، اور نہ گرفتاری ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ راجہ پرویز اشرف اور ان کے بھائی قانون سے زیادہ طاقت ور ہیں جو سرعام جلسوں میں دعوے کررہے ہیں کہ گوجر خان سے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا اس کا تعلق چاہے پی ٹی آئی سے ہو یاکسی اور جماعت سے۔

گوجرخان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کا گوجرخان میں یہ اعلان تھا کہ یہاں سے کوئی گرفتاری نہیں ہوگی۔ ایس ایچ او گجرخان یہاں بیٹھا ہے ، اس سے حلف اٹھا کر پوچھ لیں ، سی پی او سے لیکر گوجرخان یہ آرڈر جاری ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اگر گیم پلان صرف مجھے راستے سے ہٹانا ہے تو میں کہیں نہیں جارہا، عمران خان

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میئر کے انتخاب میں ای سی پی پر پیپلز پارٹی کی مدد کا الزام لگا دیا

اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ کسی نے ہمیں ووٹ دیا یا نہیں دیا ، چاہیے اس کا تعلق تحریک انصاف کے ساتھ ہے گوجرخان سے گرفتاری نہیں ہوگی۔ ہم گھٹیا سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

اس موقع پر ایس ایچ او گوجر خان نے مجمع کھڑے ہو کر اعلان کیا ہمیں حکم تھا کہ کسی کو گرفتار نہیں کرنا۔

متعلقہ تحاریر